• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سرکاری میڈیا اداروں کو ڈیجیٹلائز کرنے کا منصوبہ متعارف

شائع August 8, 2021
منصوبے کے تحت پی ٹی وی نیوز کو ہائی ڈیفینیشن پر منتقل کیا جائے گا— فوٹو: پی آئی ڈی
منصوبے کے تحت پی ٹی وی نیوز کو ہائی ڈیفینیشن پر منتقل کیا جائے گا— فوٹو: پی آئی ڈی

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سرکاری میڈیا اداروں کو ڈیجیٹلائز کرنے کے منصوبے کا آغاز کردیا۔

جن اداروں کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا ان میں ایسوسی ایٹڈ پریس پاکستان (اے پی پی)، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)، ریڈیو پاکستان اور ڈیجیٹل میڈیا ونگ (ڈی ایم ڈبلیو) شامل ہیں، افتتاحی تقریب کا انعقاد پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں کیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا کو ڈیجیٹل میں ڈھالنے (ڈی ٹی ایس ایم) کا منصوبہ وزارت اطلاعات و نشریات نے شروع کیا جس میں ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلکیشن (ڈی ای ایم پی) کے علاوہ وزارت نشریات اور اطلاعات کے اشتہارات شامل ہیں۔

تقریب میں بیگم ثمینہ علوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر انسانی حقوق شیری مزاری، سینیٹر فیصل جاوید، اراکینِ پارلیمننٹ، میڈیا نمائندوں، ورزات اطلاعات اور سرکاری میڈیا اداروں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل میڈیا پر اشتہارات دینے کیلئے حکومتی میکنزم پر کام جاری

تقریب میں صدر پاکستان نے اے پی پی کے منیجنگ ڈائیریکٹر مبشر حسن کو ادارے کے انتظامات کے کوالٹی معیار کو بین الاقوامی سطح کے مطابق بہتر بنانے پر آئی ایس او 9001:2015 اور 27001:2013 کے سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کے تحت اے پی پی کو مکمل فعال بنایا جائے گا اور توسیع دی جائے گی، پی ٹی وی نیوز کو ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) پر منتقل کیا جائے گا، ریڈیو پاکستان پوڈکاسٹ کا آغاز کرے گا۔

آرٹ، اینیمیشن اور ڈیجیٹل جرنلزم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نیشنل میڈیا یونیورسٹی قائم کی جائے گی جبکہ ڈی ایم ڈبلیو ریاست پاکستان کی ڈیجیٹل میڈیا موجودگی کو مضبوط کرنے پر توجہ دے گا۔

خبروں اور دیگر خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن صارفین کو بہت بہتر تجربہ فراہم کرے گی اور خبروں کی تقسیم اور رسائی کو تیز کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024