• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

میں خوبصورت تصویر کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوں، ہانیہ عامر

شائع August 7, 2021
بہت سوچا کہ انٹرنیٹ پر لوگوں کو خوش رکھنے کے لیے کیا کروں؟، ہانیہ عامر—فوٹو: انسآٹاگرام
بہت سوچا کہ انٹرنیٹ پر لوگوں کو خوش رکھنے کے لیے کیا کروں؟، ہانیہ عامر—فوٹو: انسآٹاگرام

سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے والے افراد کو یہ علم ہونا چاہیے کہ وہ صرف خوبصورت تصویر نہیں ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر بہت کچھ ہیں۔

اداکارہ و گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے طویل پوسٹ میں لوگوں کی جانب سے ٹرولنگ کا نشانہ بنائے جانے پر بات کی اور اعتراف کیا کہ بطور انسان ان سے خطائیں بھی ہو سکتی ہیں۔

ہانیہ عامر نے لکھا کہ وہ نوجوان ہیں، کم عمر ہیں اور بڑھتی عمر کے ساتھ ان میں شعور و سمجھ آ رہی ہے، اس عمل میں وہ بعض غلطیاں بھی کریں گی، کچھ غلطیوں کا انہیں احساس بھی ہوگا اور ان کی سوچ تبدیل بھی ہوگی مگر کئی معاملات پر ان کا ذہن تبدیل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ناک چھدوانے کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ہانیہ عامر کی گوری رنگت کے چرچے

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر خود کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کا ذکر کیا مگر انہوں نے کسی خاص واقعے کی بات نہیں کی اور لکھا کہ وہ کافی عرصے تک سوچتی رہیں کہ وہ ایسا کیا کریں، جس سے لوگ خوش ہوں؟

ہانیہ عامر کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے وہ صرف یہ سوچنے میں مصروف تھیں کہ انٹرنیٹ پر منفی سوچ کے حامل افراد کو خوش رکھنے کے لیے وہ کیا کریں؟

اداکارہ کے مطابق ان کی عمر بڑھ رہی ہے اور وہ کئی چیزیں سیکھ رہی ہیں اور بعض مرتبہ انہیں اپنی نادانیوں کا احساس بھی ہوتا ہے مگر وہ انسان ہونے کے ناتے معافی نہیں مانگیں گی، کیوں کہ یہ سارے عمل زندگی اور عمر کا حصہ ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ چند ہفتوں کی سوچ کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ کون کس شخصیت اور ذہنیت کا مالک ہے اور کیوں کسی کو خوش رکھنے کے لیے کوششیں کی جائیں؟

ہانیہ عامر نے لکھا کہ انٹرنیٹ پر بہت زیادہ لوگ انہیں سمجھنے میں ناکام رہے ہیں اور ایسے لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ وہ صرف خوبصورت تصویر نہیں ہیں بلکہ وہ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وہ دوسرے لوگوں کو خوش رکھنے کے لیے خود کو تبدیل نہیں کریں گی، وہ جیسی ہیں، ویسی ہی رہیں گی۔

ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ انہیں امید ہے کہ باقی لوگ بھی ان کی طرح اپنی غلطیوں اور اچھائیوں کے ساتھ آگے بڑھ کر مثبت طریقے سے زندگی گزار کر خوش رہیں گے اور دوسروں کو بھی خوش رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: عاصم اظہر سے 'نجی تعلقات' نہیں، ہم صرف دوست ہیں، ہانیہ عامر

اگرچہ ہانیہ عامر نے حالیہ پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں اب کس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم ماضی میں انہیں نہ صرف بولڈ لباس پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے بلکہ انہیں ان کی سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے بھی ٹرول کیا جاتا رہا ہے۔

کچھ ہفتے قبل ہی ان کی گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ان کے ساتھ موج مستیاں کرتی دکھائی دیں تھی، جس وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر کو عاشر وجاہت کے ساتھ محبت میں لڑتے جھگڑتے اور انہیں گلے لگاتے دیکھا جا سکتا تھا۔

لوگوں کی تنقید کے بعد ہانیہ عامر نے واضح کیا تھا کہ عاشر وجاہت ان کے بھائیوں کی طرح ہیں اور وہ بطور بہن و بھائی لڑ جھگڑ رہے تھے۔

مذکورہ ویڈیو سے قبل گلوکار عاصم اظہر سے تعلقات کی وجہ سے بھی وہ خبروں اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025