• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ

شائع August 6, 2021
وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی صورت حال پربریفنگ دی گئی—فوٹو: ڈان نیوز
وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی صورت حال پربریفنگ دی گئی—فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور یادگارہ شہدا پر پھول رکھے جبکہ انہیں پاک-افغان سرحد پر سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان بھی تھے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے کور ہیڈکوارٹرز پہنچنے کے بعد یادگار شہدا پر پھول رکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی صورت حال، جاری آپریشنز، پاک-افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام اور نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو پاک-افغان سرحد پر بننے والی سیکیورٹی کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ترتیب دیے گئے مختلف منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بارڈر منیجمنٹ رجیم کی جامع افادیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور سرحد پر کنٹرول اور اندرونی سیکیورٹی کویقینی بنانے کے لیےحقیقت پسندانہ اور مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کی ملاقات

اس موقع پر وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے نئے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ماحول کو موافق بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی کیونکہ یہ اضلاع علاقے کی پائیدار ترقی اور استحکام کے لیے بہت اہم ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وزیراعظم نے کووڈ، ٹڈی دل، انسداد پولیو مہمات اور درخت لگانے کے عمل میں بہترین کردار ادا کرنے پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024