• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا رنگارنگ افتتاح

شائع August 6, 2021
کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی— فوٹو: ڈان نیوز
کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی— فوٹو: ڈان نیوز

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے ایڈیشن کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج منعقد ہوئی۔

کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔

مزید پڑھیں: بھارتی دھمکیوں کے بعد مونٹی پنیسر کشمیر پریمیئر لیگ سے دستبردار

ایونٹ کی رنگارنگ تقریب میں پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تیمور خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس لیگ کے حوالے سے خواب 2018 میں دیکھا تھا اور 2019 میں اس حوالے سے حکومت سے بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس لیگ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ ہم دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی جنت نظیر وادی کشمیر میں زندہ دلان کشمیر رہتے ہیں، جو آزادی کا سانس لیتے ہیں اور کشمیر پریمیئر لیگ نے ثابت کردیا کہ اس وادی میں سب آزادی کا سانس لیتے ہیں۔

تیمور خان نے کہا کہ جب اس لیگ کے انعقاد کے ایجنڈے کو پروان چڑھانا شروع کیا تو ایل او سی کے پار سے چیخ و پکار کی آوازیں آنا شروع ہو گئیں اور یہ لیگ شروع ہونے سے قبل ہی کامیاب ہو گئی، ان کی چیخ و پکار بتا رہی ہے کہ پاکستان کا کشمیر اور اس کی فضائیں آزاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پی سی بی کو کشمیر لیگ سے متعلق الزامات پر جواب، ‘یہ ہمارا حق ہے’

انہوں نے کہا کہ میں مودی سرکار کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی پالیسی ہمیشہ سے امن، پیار، محبت اور اسپورٹس ڈپلومیسی پر مبنی رہی ہے اور آج ٹرانس گروپ دنیا کے 30 سے زائد ملکوں میں یہ دکھا رہا ہے کہ پاکستان کا کشمیر کتنا آزاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس لیگ میں کشمیری نوجوان کرکٹرز پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور ہر ٹیم میں کم از کم دو مقامی کھلاڑی شامل کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ لیگ کا افتتاحی میچ آج راولاکوٹ ہاکس اور میرپور رائلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں قومی ٹیم کے سابق قائدین شاہد آفریدی اور شعیب ملک سمیت متعدد اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں چھ ٹیمیں شریک ہیں جن میں سے پانچ ٹیمیں آزاد کشمیر کی ہیں جبکہ چھٹی ٹیم باہر کے علاقے سے ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کی کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت پر ہرشل گبز کو دھمکی

یہ لیگ پاکستان سپر لیگ کے بعد پی سی بی کے زیر اہتمام دوسرا ٹی 20 ٹورنامنٹ ہے جو 6 سے 17 اگست تک مظفر آباد میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کو ملتوی کرانے کے لیے بھارت نے سرتوڑ کوششیں کیں لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان کی تمام عزائم کو ناکام بنا دیا جبکہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو بھی لیگ میں شرکت سے روکنے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے دھمکیاں تک دی گئیں تاہم اس کے باوجود آج سے لیگ کا کامیابی سے آغاز ہو گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024