• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’پرنس چارمنگ‘ پر غیر ملکی فلم کی کاپی کا الزام

شائع August 6, 2021
فلم کو جلد یوٹیوب پر ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: ماہرہ آخان، انسٹاگرام
فلم کو جلد یوٹیوب پر ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: ماہرہ آخان، انسٹاگرام

اداکار شہریار منور کی پہلی ہدایت کردہ مختصر فلم ’پرنس چارمنگ‘ کا ٹیزر ٹریلر سامنے آتے ہی اس کی موسیقی اور عکس بندی کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہے ہے کہ اسے غیر ملکی فلم سے چرایا گیا ہے۔

’پرنس چارمنگ‘ میں ماہرہ خان اور زاہد احمد نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو عام آدمی ہونے کے باوجود بادشاہ بننے کے خواب دیکھتا ہے۔

فلم میں جہاں زاہد احمد اور ماہرہ خان رومانس کرتے دکھائی دیں گے، وہیں اس فلم کے ذریعے شہریار منور ہدایت کاری کی دنیا میں بھی قدم رکھیں گے۔

’پرنس چارمنگ‘ کے ٹیزر کو دو دن قبل ہی جاری کیا گیا تھا، جنہیں دیکھنے کے بعد شائقین نے اس کی موسیقی اور عکس بندی کے انداز کوہانگ کانگ کی فلم کی کاپی قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ کے مطابق نہ صرف ’پرنس چارمنگ‘ کی عکس بندی کا انداز بلکہ اس کی موسیقی کو بھی غیر ملکی فلم سے چرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہریار منور کی ہدایت کردہ فلم ’پرنس چارمنگ‘ کا ٹیزر سامنے آگیا

شہریار منور کی ہدایت کردہ فلم پر الزام لگایا گیا کہ اس کے مناظر کے دوران پس پردہ چلنے والی موسیقی کو سال 2000 میں ریلیز ہونے والی ہانگ کانگ کی فلم ’ان دی موڈ فار لو‘ سے چرایا گیا۔

ساتھ ہی ماہرہ خان اور زاہد احمد کی فلم پر الزام لگایا گیا کہ اس کی عکس بندی کے انداز اور پوسٹرز کے بھی مذکورہ ہانگ کانگ کی فلم کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

اگرچہ ’پرنس چارمنگ‘ اور ’ان دی موڈ فار لو‘ کے ٹریلرز کو دیکھ کر دونوں کی موسیقی کا موازنہ کیا جائے تو دونوں میں قدرے مشترکہ میوزک سنائی دے گی جب کہ بعض مقامات پر دونوں موویز کی عکس بندی کا انداز بھی ملتا جلتا دکھائی دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: شہریار منور نے بھی ہدایت کاری شروع کردی

اگرچہ شہریار منور کی ہدایت کردہ مختصر فلم کی موسیقی اور عکس بندی کے انداز کو کاپی کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے لیکن تاحال اس حوالے سے فلم کی ٹیم نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اس سے قبل بھی متعدد پاکستانی فلموں اور گانوں پر غیر ملکی فلموں اور گانوں کی موسیقی اور انداز کو کاپی کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ اور فرحان سعید پر ٹیلر سوئفٹ کو کاپی کرنے کا الزام

حال ہی میں آئمہ بیگ اور فرحان سعید کے گانے ’نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ پر بھی امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے گانے ’وائلڈسٹ ڈریم‘ کو کاپی کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، جسے بعد ازاں گانے کے ڈائریکٹر نے تسلیم کرتے ہوئے کہا تھاکہ انہوں نے ٹیلر سوئفٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایسا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024