• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سیف علی خان نے پہلی اہلیہ کو طلاق کیوں دی؟ بیٹی نے ڈیڑھ دہائی بعد بتادیا

شائع August 6, 2021
سیف علی اور امریتا سنگھ کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
سیف علی اور امریتا سنگھ کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے والدین کی طلاق سے متعلق ڈیڑھ دہائی بعد بتادیا ہے کہ ان کے درمیان کیوں علیحدگی ہوئی تھی۔

سیف علی خان اور ان کی پہلی اہلیہ اداکارہ امریتا سنگھ کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی، اس وقت دونوں کو دو بچے سارہ اور ابراہیم علی خان بھی تھے۔

ان کی طلاق کے معاملے پر اگرچہ بہت ساری قیاس آرائیاں اور خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں اور سارہ علی خان ماضی میں اس پر مبہم انداز میں بات بھی کر چکی ہیں لیکن اب انہوں نے اس پر کھل کر بات کی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سارہ علی خان ووٹ کے پروگرام ’فیٹ اپ ود اسٹارز‘ کے تیسرے سیزن میں دکھائی دیں، جس میں انہوں نے کیریئر اور ذاتی زندگی سمیت والدین کی طلاق پر بھی بات کی۔

سارہ علی خان نے والدین کی طلاق کی ڈیڑھ دہائی بعد انکشاف کیا کہ دراصل ان کے والدین ازدواجی زندگی سے ناخوش تھے اور ان کے درمیان علیحدگی ناگزیر بن گئی تھی، جس کی وجہ سے وہ الگ ہوئے۔

سارہ علی خان کے مطابق ان سمیت ان کے بھائی کی زندگی پر والدین کی طلاق کے اثرات نہیں پڑے اور وہ والدہ کے ہمراہ رہی جب کہ والد ہمیشہ ان کے لیے فون پر دستیاب رہے اور وہ جب چاہتیں ان سے ملنے جایا کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان پر والدین نے کیسی پابندیاں لگارکھی ہیں؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے والدین کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور دونوں کا ایک ساتھ رہنا مشکل ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے ایک اچھا فیصلہ کرکے علیحدگی اختیار کی۔

انہوں نے کہا کہ والدین کی طلاق پر نہ صرف وہ دونوں بلکہ ان کے بچے یعنی سارہ اور ان کا بھائی بھی بہت خوش تھے اور ان کی زندگی سکون سے گزری۔

اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے والدین کے درمیان اختلافات کیوں ہوئے تھے؟—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے والدین کے درمیان اختلافات کیوں ہوئے تھے؟—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اگرچہ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والدین کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن وجوہات کی وجہ سے ان میں اختلافات ہوئے؟

اداکارہ نے پروگرام میں اپنی سوتیلی والدہ اداکارہ کرینہ کپور اور سوتیلے بھائیوں تیمور اور جے علی خان سے تعلقات پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ ان سے ملنے جایا کرتی ہیں اور اہم مواقع پر ان کے گھر ہی ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سارہ علی خان اپنی سوتیلی ماں کرینہ کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟

سارہ علی خان چھوٹے خان کی سب سے بڑی صاحبزادی ہیں جو چند سال سے بولی وڈ میں کام کر رہی ہیں اور اب اپنا الگ مقام بنا چکی ہیں، انہوں نے رنویر سنگھ اور ورون دھون جیسے اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کے سوتیلی ماں کرینہ اور سوتیلے بھائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
اداکارہ کے مطابق ان کے سوتیلی ماں کرینہ اور سوتیلے بھائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

سارہ علی خان کی والدہ امریتا سنگھ ماضی کی مقبول اداکارہ ہیں اور وہ شوہر سیف علی خان سے عمر میں 13 سال تک بڑی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کی بیٹی کا 18 سال کی عمر میں پہلی محبت کا اعتراف

بھارتی میڈیا میں سیف اور امریتا کی عمر میں فرق کو بھی طلاق کا ایک سبب قرار دیا گیا، دونوں نے 1991 میں شادی کی اور 2004 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

طلاق کے 8 سال بعد سیف علی خان نے خود سے 10 سال کم عمر کرینہ کپور سے 2012 میں شادی کی، جن سے انہیں 2016 میں بیٹا تیمور علی خان اور 2020 میں جے علی خان ہوا۔

سیف علی خان کو کرینہ کپور سے دو بیٹے جبکہ امریتا سنگھ سے دو بچے بیٹا ابراہیم علی خان اور بیٹی سارہ علی خان ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024