• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آغا علی کی پروڈکشن و ڈائریکشن میں بنی فلم 'رات' کا ٹیزر جاری

شائع August 6, 2021
رات میں میاں اور بیوی مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
رات میں میاں اور بیوی مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکار اور میزبان آغا علی نے اداکاری کے بعد ہدایت کاری اور پروڈکشن کا آغاز کرتے ہوئے اپنی آنے والی پہلی فلم ’رات‘ کی جھلکیاں جاری کردیں۔

’رات‘ کے ذریعے نہ صرف آغا علی ہدایت کاری کا آغاز کرتے دکھائی دیں گے بلکہ وہ اس کے ذریعے پروڈکشن میں بھی انٹری دیں گے اور ساتھ ہی بطور لکھاری بھی وہ نئے سفر کا آغاز کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ فلم بطور مرکزی اداکار پہلی مووی بھی ہوگی، جس میں وہ اہلیہ حنا الطاف کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

’رات‘ حنا اور آغا کی پہلی فیچر فلم بھی ہوگی، اس سے قبل دونوں نے صرف ٹیلی فلمز میں کام کیا ہے یا پھر انہوں نے موویز میں مختصر کردار ادا کیے ہیں۔

ہارر ایکشن فلم ’رات‘ کی کہانی بھی خود آغا علی نے لکھی ہے اور وہ اسے پروڈیوس کرنے سمیت اس کے ہدایت کار بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آغا علی اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار

مذکورہ فلم کو رواں ماہ اگست میں اسٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس پر ریلیز کیا جائے گا اور فلم کی کاسٹ میں دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

اگرچہ تاحال فلم کا ٹیزر یا ٹریلر جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی فلم کی کہانی سے متعلق معلومات سامنے آ سکی ہے لیکن حنا الطاف اور آغا علی کی جانب سے اس کی جھلکیاں شیئر کیے جانے سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں شائقین کو ایکشن سمیت ہارر دیکھنے کو ملے گا۔

مزید پڑھیں: آغا علی اور حنا الطاف شادی کے بعد پہلی مرتبہ شو کی میزبانی کریں گے

دونوں اداکار شادی کے بعد پہلی مرتبہ فلم میں دکھائی دیں گے، اس سے قبل دونوں ڈراموں اور عید پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلموں میں دکھائی دیے تھے۔

دونوں نے مئی 2020 میں شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں 'دی کَپل شو' نامی پروگرام بھی کرتے دکھائی دیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024