• KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:20pm Isha 6:46pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:20pm Isha 6:46pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:49pm

ماہرہ خان کو ایک اور ڈرامے میں کزن سے رومانس کرتے دکھانے پر مداح کا ٹیم کو 'مشورہ'

شائع August 6, 2021
ڈرامے میں اداکارہ نے مہرین کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ
ڈرامے میں اداکارہ نے مہرین کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ

’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کے حال ہی میں نشر کیے جانے والے ڈرامے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں انہیں ایک بار پھر کزن سے محبت کرنے کا کردار دیے جانے پر مداح نے ڈرامے کی ٹیم کو مشورہ دے ڈالا۔

مذکورہ ڈرامے کی اگرچہ زیادہ اقساط نہیں نشر ہوئیں لیکن کہانی، کرداروں اور مناظر کی وجہ سے ڈرامے نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی 6 سال بعد ’مہرین‘ بن کر ٹی وی پر واپسی

’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے ذریعے ماہرہ خان نے 6 سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی بھی کی ہے اور انہوں نے ڈرامے میں ’مہرین منصور‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

ڈرامے میں اداکارہ کو اپنے کزن سے رومانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس پر ایک مداح نے ڈرامے کی ٹیم کو مفید مشورہ دیتے ہوئے اس کا نام ہی تبدیل کرنے کا کہہ دیا۔

جاسر شہباز نامی شخص نے ماہرہ خان کی ڈرامے کی جھلک کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ اداکارہ کو مسلسل چوتھے ڈرامے میں کزن سے پیار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے کرداروں نے شائقین کے دل جیت لیے

مداح نے کمنٹ کیا کہ ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں اداکارہ کو اپنے کزن سے رومانس کرتے ہوئے دکھانے پر ڈرامے کا نام دوسرا ہونا چاہیے تھا۔

مداح کے مطابق ڈرامے کا نام ’ہم پھوپھو کے بیٹے تھے‘ ہونا چاہیے تھا۔

ماہرہ خان کو پہلے بھی تین ڈراموں میں کزنز سے محبت کرتے ہوئے دکھایا جا چکا ہے—اسکرین شاٹ
ماہرہ خان کو پہلے بھی تین ڈراموں میں کزنز سے محبت کرتے ہوئے دکھایا جا چکا ہے—اسکرین شاٹ

مداح کے مذکورہ کمنٹ اور تجویز پر اگرچہ اداکارہ اور دوسرے لوگوں نے ناراضی کا اظہار نہیں کیا لیکن بعض افراد نے مذکورہ مشورہ دینے والے کو ماہرہ خان کی جان چھوڑنے کی اپیل بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی چھوٹی اسکرین پر واپسی پر شوبز شخصیات کا اظہارِ مسرت

’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں ماہرہ خان کو عثمان مختار کے کردار ’اسود‘ سے رومانس کرتے دکھایا گیا ہے جب کہ اس سے قبل انہیں تین ڈراموں میں بھی اپنے کزنز سے پیار کرتے دکھایا گیا تھا۔

ماضی میں ’صدقے تمہارے، بن روئے اور ہمسفر‘ میں بھی انہیں کزنز سے پیار میں دکھایا گیا تھا۔

ماہرہ خان کے علاوہ بھی متعدد اداکاراؤں کو ڈراموں میں اپنے کزنز کے ساتھ رومانس اور شادیاں کرتے ہوئے دکھایا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025