• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انسانوں جیسے دانتوں والی مچھلی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

شائع August 6, 2021
— فیس بک فوٹو
— فیس بک فوٹو

انسانوں جیسے دانتوں ایک مچھلی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس مچھلی کو امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے علاقے ناگس ہیڈ میں پکڑا گیا تھا۔

مچھلی کے دانتوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو دنگ کردیا اور اس کی تصویر 3 اگست کو شیئر کی گئی۔

ویسے یہ جان لیں کہ یہ کوئی فوٹو شاپ تصویر نہیں بلکہ حقیقی مچھلی ہے۔

اس نسل کی مچھلی غیرمعمولی نہیں بلکہ کافی عام ہیں۔

شیپ ہیڈ نامی مچھلی اس امریکی ریاست میں کافی عام ہوتی ہیں اور اسے ناتھن مارٹن نے شکار کے دوران پکڑا تھا اور ایک فیس بک پیج پر اسے شیئر کیا۔

ماہرین کے مطابق شیپ ہیڈ مچھلی مخصوص غذا کھاتی ہے۔

ان مچھلیوں کے انسانوں جیسے سامنے کے دانت اور داڑھیں ہوتی ہیں تاکہ وہ اپنی غذا کوو کچل سکیں اور جھینگوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے تصویر پر کافی پرمزاح تبصرے کیے۔

مختلف صارفین نے لکھا 'خلال کی ضرورت ہے، مسٹر ایڈ اپنی بتیسی بھول گئے، میں ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو اتنے دانتوں کو پسند کرتے ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024