• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

آنر نے خاموشی سے نیا اسمارٹ فون پلے ٹی 5 پرو پیش کردیا

شائع August 5, 2021
— فوٹو بشکریہ آنر
— فوٹو بشکریہ آنر

آنر نے خاموشی سے ایک نیا اسمارٹ فون پلے 5 ٹی پرو متعارف کرا دیا ہے۔

اس کم بجٹ فون میں 6.6 انچ کا ایل سی دی ڈسپلے دیا گیا ہے، اسکرین میں پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 80 پراسیسر موجود ہے جس میں 4 جی ایل ٹی ای کنکٹویٹی سپورٹ موجود ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا جس میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

میجک نائٹ بلیک اور ٹائیٹنیم سلور رنگوں میں دستیاب اس فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج میجک یو آئی 4.0 سے کیا گیا ہے۔

آنر پلے 5 ٹی پرو میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 22.5 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق صرف 30 منٹ میں 53 فیصد بیٹری چارج کی جاسکتی ہے۔

دیگر فیچرز میں وائی فائی 802، بلیو ٹوتھ 5.1، فنگر پرنٹ اسکینر اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ قابل ذکر ہیں۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق بیک کیمرا سیٹ اپ میں اے آئی فوٹو گرافی، ہائی پکسل موڈ، ٹائم لیپس فوٹو گرافی، نائٹ سین موڈ، پورٹریٹ موڈ، اسمائیلی فیس کیپچر، وائس کنٹرول فوٹو گرافی اور دیگر فیچرز موجود ہیں۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 1499 یوآن (38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024