• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پنجاب میں ڈیلٹا ویرینٹ کے مریضوں میں اضافہ

شائع August 5, 2021
پنجاب میں 662 ویکسی نیشن سینٹرز میں ویکسینز لگائی جارہی ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
پنجاب میں 662 ویکسی نیشن سینٹرز میں ویکسینز لگائی جارہی ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس دوران پنجاب میں بدھ کے روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.5 فیصد رہی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں کیسز کی شرح 17.1 فیصد رہی جو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران صوبے کے تمام شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ پنجاب میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور کیسز کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ خطرناک شرح سے بڑھ رہی ہے۔

بدھ کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق متعدی بیماری لاہور میں 5.8 فیصد، فیصل آباد میں 4.6 فیصد اور ملتان میں 4.2 فیصد کی شرح سے پھیل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں کورونا وائرس کی 'ڈیلٹا قسم' کے 15 کیسز سامنے آگئے

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 934 نئے کیسز اور21 اموات رپورٹ ہوئیں، نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں لاہور میں 455 مریض سامنے آئے اور یہ تعداد موجودہ لہر کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 321 تک پہنچ چکی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی سیکریٹری سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ انتہائی متعدی بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث صوبے کے بڑے شہروں میں وبا کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر ڈیلٹا سے متاثرہ مسافروں کو چیک کرنے میں ناکامی صحت بحران کی وجہ قرار

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لائی گئی تھی اور اس وقت ہیلتھ ٹیمیں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے روزانہ 5 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگا رہی ہیں۔

سیکریٹری نے مزید کہا کہ محکمہ صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ریکارڈ 6 لاکھ 27 ہزار 487 افراد کو ویکسین لگائی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ویکسین کی سہولت فراہم کرنے کے لیے صوبے میں 662 ویکسی نیشن سینٹرز کام کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024