• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 18 سال بعد دورہ پاکستان، شیڈول جاری

شائع August 5, 2021
دونوں ٹیموں نے درمیان ایک روزہ میچز راولپنڈی، ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے — فائل فوٹو / اے ایف پی
دونوں ٹیموں نے درمیان ایک روزہ میچز راولپنڈی، ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے — فائل فوٹو / اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری کردیا۔

پاکستان کے دورے کے دوران مہمان ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل 3 ایک روزہ انٹرنیشنل اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تمام ایک روزہ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 25 ستمبر سے 3 اکتوبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔


سیریز کا شیڈول

  • 11 ستمبر: اسلام آباد آمد
  • 12 تا 14 ستمبر: روم آئسولیشن
  • 15 تا 16 ستمبر: ٹریننگ/پریکٹس/انٹرا اسکواڈ میچ
  • 17 ستمبر: پہلا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
  • 19 ستمبر: دوسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
  • 21 ستمبر: تیسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
  • 25 ستمبر: پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، لاہور
  • 26 ستمبر: دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، لاہور
  • 29 ستمبر: تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، لاہور
  • یکم اکتوبر: چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ، لاہور
  • 3 اکتوبر: پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ، لاہور

جہاں سیریز میں شامل تینوں ایک روزہ میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے اہم ہوں گے تو وہیں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز بھی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کا بہترین موقع ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں شکست، نیوزی لینڈ پہلا چیمپئن

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئندہ سال پاکستان آئے گی۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کا بہترین آغاز ہوگا، مہمان ٹیم کا دورہ پاکستان شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ایک محفوظ اور پرامن ملک ہونے کی دلیل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہماری درخواست پر دورے میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اضافے پر آمادگی ظاہر کی، سیریز میں یہ اضافہ نہ صرف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں معاونت کرے گا بلکہ اس سے کیوی کرکٹرز کو پاکستان میں مزید وقت گزارنے کا موقع بھی ملے گا۔

سپر لیگ میں پاکستان 9 میچز کے بعد 40 پوائنٹس جبکہ نیوزی لینڈ 3 میچز کھیل کر 30 پوائنٹس حاصل کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے رواں سال دورہ نیوزی لینڈ کے شیڈول کا اعلان

لیگ میں شامل 7 سرفہرست ٹیمیں اور میزبان بھارت کی ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں براہ راست رسائی حاصل کر لے گی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے نومبر 2003 میں پاکستان کا آخری دورہ کیا تھا جس میں 5 ایک روزہ میچز کھیلے گئے تھے۔

2003 کے بعد پاکستان تین مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کر چکا ہے تاہم یہ تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024