• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹوکیو اولمپکس: ویمنز ہاکی کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست

شائع August 5, 2021
فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا — فوٹو: رائٹرز
فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا — فوٹو: رائٹرز

ٹوکیو اولمپکس میں ویمنز ہاکی میں بھارت کو 1-2 سے شکست دینے کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ہونے والے فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا جبکہ بھارت کانسی کے تمغے کے لیے برطانیہ سے مقابلہ کرے گا۔

میچ کے آغاز میں ارجنٹینا کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور دوسرے منٹ میں ہی بھارتی کھلاڑی گُرجیت کور نے پنالٹی کارنر پر گول کیا۔

تاہم ارجنٹینا کی لاس لیوناس نے پہلے ہاف میں ہی گول برابر کردیا جس کے بعد کپتان ماریہ نوئل بریونوو نے بھی پنالٹی کارنر پر گول اسکور کرکے برتری حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس: برطانیہ کی ویمنز ٹیم ہاکی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

دوسرے سیمی فائنل میں نیدرلینڈز نے 2016 کے ریو اولمپک چیمپئن برطانیہ کو 1-5 سے شکست دے کر مسلسل پانچویں بار اولمپک کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔

نیدرلینڈ نے پہلے ہاف میں ہی فیلِس ایلبرس کے گول کی بدولت برتری حاصل کی اور ایک منٹ کے اندر ہی مارلوس ایٹیلز نے دوسرا گول کرکے برتری دوگنی کردی۔

2008 اور 2012 کے اولمپکس میں طلائی تمغہ حاصل کرنے کے بعد ریو میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی نیدرلینڈز کی برتری دوسرے ہاف میں ماریہ ورشور اور ایلبرس کے گولز کی بدولت 0-4 ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس: اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تنقید درست کیوں نہیں؟

برطانیہ نے ریو فائنل میں ڈچ ٹیم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دی تھی لیکن اس مرتبہ دونوں ٹیموں کی کارکردگی میں کافی فرق تھا، انگلش ٹیم کی طرف سے واحد گول پنالٹی کارنر پر گیزیل آنسلے نے کیا تاہم نیدرلینڈز کی فریڈرک ماٹلا نے ایک اور گول داغ کر اسکور 1-5 کردیا جو آخر تک قائم رہا۔

جمعہ کو ہونے والا میچ ارجنٹینا کو 2012 کے اولمپکس فائنل میں نیدرلینڈز سے شکست کا بدلا لینے کا موقع فراہم گرے گا، جب ڈچ ٹیم نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024