• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

ریانا پہلی ارب پتی خاتون موسیقار بن گئیں

شائع August 5, 2021
ریانا کی دولت کے اثاثے ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز تک ہوگئے—فوٹو: رائٹرز
ریانا کی دولت کے اثاثے ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز تک ہوگئے—فوٹو: رائٹرز

شمالی امریکا کے کیریبین ملک بارباڈوس سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ، موسیقار اور کاروباری خاتون ریانا باضابطہ طور پر ارب پتی بن گئیں۔

ریانا اگرچہ 2019 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکارہ بھی بنی تھیں لیکن اب وہ دولت جمع کرنے کا ایک نیا اعزاز حاصل کرتے ہوئے پہلی موسیقار ارب پتی خاتون بن گئیں۔

معروف اقتصادی جریدے ’فوربز‘ کے مطابق ریانا کی دولت کے اثاثے ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز تک ہوگئے، جس کے ساتھ وہ پہلی باضابطہ ارب پتی موسیقار بھی بن گئیں۔

ریانا نے زیادہ پیسے کاروبار سے کمائے—فوٹو: فوربز
ریانا نے زیادہ پیسے کاروبار سے کمائے—فوٹو: فوربز

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ ریانا کی زیادہ تر کمائی کا تعلق ان کی گلوکاری و موسیقی سے نہیں ہے لیکن انہوں نے موسیقی سے بھی دولت کمائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریانا کو سب سے زیادہ کمائی میک اپ اور خواتین کے زیر جامہ (انڈر گارمنٹس) کا کاروبار کرنے سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ریانا دنیا کی امیر ترین گلوکارہ

ریانا نے ہر طرح کی رنگت اور دنیا کے تمام خطوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے میک اپ کے 50 شیڈز پر مبنی مصنوعات اور ہر طرح کے زیر جامہ فروخت کرکے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی دولت کمائی۔

ان کی مجموعی دولت میں اداکاری، گلوکاری، ماڈلنگ اور موسیقی کی کمائی محض 30 کروڑ ڈالر تک ہے اور انہوں نے دولت میں کایلی جینر، کم کارڈیشین اور دیگر خواتین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

2019 میں ریانا سب سے زیادہ کمانے والی گلوکارہ بنی تھیں—فائل فوٹو؟: ٹائمز میگزین
2019 میں ریانا سب سے زیادہ کمانے والی گلوکارہ بنی تھیں—فائل فوٹو؟: ٹائمز میگزین

ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی دولت کے ساتھ ریانا جہاں پہلی ارب پتی گلوکارہ و موسیقار بن گئیں، وہیں وہ معروف شخصیت اوپرا ونفرے کے بعد دوسری امیر ترین کاروباری خاتون بھی بن گئیں۔

خیال رہے کہ ریانا نے میک اپ برانڈ ’فینٹی‘ اور زیر جامہ برانڈ ’سویج ایکس‘ کو 2017 میں متعارف کرایا تھا اور اگلے دو سال میں ان کے دونوں برانڈز کی قدر تین ارب ڈالر تک ہو چکی تھی۔

ان کے دونوں برانڈز نے حیران کن طور پر کایلی جینر، کم کارڈیشن اور میڈونا سمیت تمام اداکارائوں کے برانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کی۔

ریانا کی 80 فیصد کمائی کاروبار سے ہوئی—فائل فوٹو: رائٹرز
ریانا کی 80 فیصد کمائی کاروبار سے ہوئی—فائل فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024