• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلوچستان: سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کیلئے پولیس کی قربانیوں کی تعریف

شائع August 5, 2021
جام کمال نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں کبھی نہیں بھولی جاسکتیں — فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
جام کمال نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں کبھی نہیں بھولی جاسکتیں — فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان علیانی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی بے پناہ قربانیوں کی وجہ سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں کبھی نہیں بھولی جاسکتیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں پولیس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم پولیس کے ان تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے صوبے میں امن و امان کے خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

جام کمال علیانی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت پولیس کو جدت کی طرف لے کر جارہی ہے اور محکمہ پولیس کو جدید سامان اور ٹیکنالوجی سے لیس کیا جارہا ہے جبکہ پولیس کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونی کیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: ملک بھر میں پولیس کے یوم شہدا کی مناسبت سے خصوصی تقریبات

انہوں شہدا کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت ہر طرح سے ان کی مدد اور تعاون کرے گی۔

یوم شہدائے پولیس کے سلسلے میں چاغی، نوشکی اور خاران میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

پولیس لائنز دالبندین میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان نے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی کے ہمراہ شرکت کی، تقریب میں چاغی کے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) انور بادینی نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اسی طرح کی تقریبات نوشکی اورخاران میں بھی منعقد کی گئیں جن میں پولیس شہدا کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔

نوشکی اور خاران کے ڈی پی اوز سید اقبال گھرشن اور نذیر احمد کُرد نے شہدا کے اہلخانہ میں تحائف اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

فرنٹئیر کور خاران رائفلز کمانڈنٹ کرنل محمد عمر نے شہدا کے اہلخانہ کو تحائف پیش کیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024