• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اہلیہ کیلئے نامناسب لفظ استعمال کرنے والے کو سومی چوہان کا کرارا جواب

شائع August 5, 2021
صنم چوہدری اور سومی چوہان نے 2019 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
صنم چوہدری اور سومی چوہان نے 2019 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار اور موسیقار سومی چوہان نے اہلیہ اداکارہ صنم چوہدری کو ’چڑیل‘ کہنے والے شخص کو کرارا جواب دیتے ہوئے خاموش کرادیا۔

گلوکار کی اہلیہ صنم چوہدری نے حال ہی میں جب انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے جہاں ان کی خوبصورتی اور آنکھوں کی تعریفیں کیں، وہیں کچھ افراد نے ان کی تصاویر پر نامناسب کمنٹس بھی کیے۔

زیادہ تر خواتین مداحوں نے صنم چوہدری کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ کوئی بھی کیسے اتنا خوبصورت دکھائی دے سکتا ہے؟

تاہم ان کی تصویر پر بعض مداحوں نے منفی تبصرے بھی کیے، ایسا ہی ایک کمنٹ فرحان نامی اکاؤنٹ سے کیا گیا۔

فرحان نامی اکاؤنٹ سے صنم چوہدری کی تصویر پر کمنٹ کیا گیا کہ اداکارہ ’چڑیل‘ کی طرح دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صنم چوہدری نے بھی خاموشی سے شادی کرلی

اداکارہ کے لیے نامناسب لفظ استعمال کرنے والے شخص کو ان کے شوہر نے فوری طور پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ نہیں بلکہ وہ ’چڑیل‘ کی طرح ہیں۔

ساتھ ہی گلوکار نے انہیں جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماہرہ خان کی تصویر پروفائل پر لگائے ہوئے ہیں، کیوں کہ وہ حقیقت میں ’چڑیل‘ ہوں گے۔

ایک شخص نے اداکارہ کو چڑیل قرار دیا—اسکرین شاٹ
ایک شخص نے اداکارہ کو چڑیل قرار دیا—اسکرین شاٹ

شوہر کی جانب سے نامناسب کمنٹ کرنے والے شخص کو کرارا جواب دیے جانے پر صنم چوہدری بھی خوش ہوئیں اور انہوں نے گلوکار کی تعریف کی۔

اداکارہ نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے تحفظ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرنے سمیت ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ صنم چوہدری کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

صنم چوہدری اور سومی چوہان نے نومبر 2019 میں شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں اکتوبر 2020 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

سومی چوہان گلوکاری سمیت موسیقی بھی ترتیب دیتے ہیں اور وہ زیادہ تر پنجابی میں گلوکاری کرتے ہیں۔

صنم چوہدری نے متعدد ڈراموں اور کم از کم دو فلموں میں اداکاری کی ہے اور انہوں نے بعض ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔

تحفظ کرنے پر اداکارہ نے شوہر کا شکریہ بھی ادا کیا—اسکرین شاٹ
تحفظ کرنے پر اداکارہ نے شوہر کا شکریہ بھی ادا کیا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024