• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

جولائی میں سیمنٹ کی فروخت اور برآمدات میں کمی

شائع August 4, 2021
جولائی میں مقامی سیمنٹ کی فروخت 13 فیصد کمی کے بعد 34 لاکھ 46 ہزار ٹن رہی — فائل فوٹو: اے ایف پی
جولائی میں مقامی سیمنٹ کی فروخت 13 فیصد کمی کے بعد 34 لاکھ 46 ہزار ٹن رہی — فائل فوٹو: اے ایف پی

بارشوں اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث تعمیراتی سرگرمیاں سست رہیں جس کے باعث جولائی میں مقامی سیمنٹ کی فروخت 13 فیصد کمی کے بعد 34 لاکھ 46 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال جولائی میں 39 لاکھ 53 ہزار ٹن رہی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سیمنٹ کی برآمدات میں بھی 49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ گزشتہ سال جولائی میں 8 لاکھ 85 ہزار 2 سو 55 ٹن کے مقابلے میں 4 لاکھ 52 ہزار 7 سو 76 ٹن برآمد ہوئی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے اعداد و شمار مطابق مقامی کھپت اور درآمد میں منفی رجحان کی وجہ سے سیمنٹ کی فروخت جولائی2021 میں 19.14 فیصد کم رہی اور یہ جولائی 2020 میں 48 لاکھ 38 ہزار ٹن کے مقابلے میں 38 لاکھ 99 ہزار ٹن پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: تعمیراتی شعبے میں تیزی، سیمنٹ کی فروخت میں 24.3 فیصد اضافہ

مقامی سطح پر کھپت میں بڑی کمی شمال میں ریکارڈ کی گئی جہاں کھپت جولائی 2020 کے 34 لاکھ 35 ہزار ٹن کے مقابلے 13 فیصد کم ہو کر 28 لاکھ 92 ہزار ٹن رہی۔

تاہم شمالی علاقہ جات سے سیمنٹ کی برآمد میں 10.42 فیصد اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ سال ایک لاکھ 22 ہزار 8 سو 23 ٹن کے مقابلے رواں سال جولائی میں ایک لاکھ 35 ہزار 6 سو 18 ٹن رہی۔

جنوبی ملز سے مقامی مارکیٹوں کے لیے جولائی 2021 میں 5 لاکھ 54 ہزار 4 سو 42 ٹن سیمنٹ بھیجی گئی جو گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے جب 5 لاکھ 17 ہزار 8 سو 50 ٹن سیمنٹ بھیجی گئی تھی۔

جولائی 2020 میں جنوبی ملز سے برآمدات 7 لاکھ 62 ہزار 4 سو 32 ٹن تھی جو جولائی 2021 میں 58.40 فیصد کم ہو کر 3 لاکھ 17 ہزار 159 ٹن ہوگئی۔

اے پی سی ایم اے کے ترجمان پرامید ہیں کہ آنے والے مہینوں میں سیمنٹ انڈسٹری اپنی ترقی کی رفتار دوبارہ حاصل کرے گی جس کی بنیادی وجہ تعمیراتی شعبے سے متعلق مثبت حکومتی پالیسیاں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024