• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

امریکا: میٹرو اسٹیشن کے قریب فائرنگ کے بعد پینٹاگون میں لاک ڈاؤن

شائع August 3, 2021
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی

امریکی فوجی مرکز پینٹاگون میں میٹرو اسٹیشن کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں منگل کی صبح پینٹاگون کے داخلی راستے پر فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: امریکا: فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد کی ہلاکت پر سکھ برادری سراپا احتجاج

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائرنگ کے بعد امریکی فوجی ہیڈکوارٹرز میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

آرلنگٹن کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ نے رپورٹ میں بتایا کہ متعدد افراد زخمی ہیں لیکن فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ کیا وہ گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ پینٹاگون ٹرانزٹ سینٹر سے متصل میٹرو بس اسٹیشن میں پیش آیا۔

واقعے سے متعلق مزید بتایاگیا کہ اسٹیشن پینٹاگون سے چند قدم کے فاصلے پر ہے، جو ورجینیا کی آرلنگٹن کاؤنٹی میں واقع ہے جہاں واشنگٹن ڈی سی سےدریائے پوٹومیک بہتا ہے۔

اے پی کے مطابق جائے وقوع کے قریب موجود ان کے نمائندے نے متعدد فائر کی آواز سنی، جس کے بعد وقفہ آیا اور پھر مزید ایک فائر ہوا۔

ایک اور نمائندے نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے ‘شوٹر’ کہتے سنا جاسکتا تھا۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس کی سرگرمی کے باعث لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

پولیس کی تفتیش کے باعث میٹرو کو بھی پینٹاگون سے نہ گزرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024