• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فیصل قریشی بھی کورونا وائرس سے متاثر

شائع August 3, 2021
ڈیڑھ سال میں متعدد شوبز شخصیات کورونا سے متاثر ہوئیں—فائل فوٹو:انسٹاگرام
ڈیڑھ سال میں متعدد شوبز شخصیات کورونا سے متاثر ہوئیں—فائل فوٹو:انسٹاگرام

ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی بھی وبا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

فیصل قریشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں مداحوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

اداکار نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ اپنا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں کیونکہ کورونا کی قسم ڈیلٹا بہت پھیل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اداکار مصطفیٰ قریشی بھی کورونا وائرس سے متاثر

فیصل قریشی نے بتایا کہ 'میں گزشتہ روز وائرس کا شکار ہوا اور اب چند تک آئسولیشن میں رہوں گا'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ویکسین لگوا چکے ہیں اور اب تک ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

اس سے قبل تیسری اور دوسری لہر جبکہ پہلی لہر میں بھی متعدد شوبز شخصیات کورونا سے متاثر ہوئی تھیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات تین سے چار ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اشنا شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

عام طور پر شوبز شخصیات گھروں میں رہتے ہوئے صحت یاب ہوگئی تھیں لیکن بعض شخصیات کو طبیعت بگڑنے پر کچھ دن کے لیے ہسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا۔

کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران معروف اداکار عدنان صدیقی، مصطفیٰ قریشی، اداکارہ زرنش خان، سنبل اقبال اور اشنا شاہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا پھیلاؤ بڑھ گیا ہے اور اس حوالے سے نافذ پابندیوں میں بھی سختی کردی گئی ہے جبکہ کراچی میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024