• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ایپل کے نئے آئی فون 13 کی ممکنہ قیمت سامنے آگئی

شائع August 3, 2021
آئی فون 12 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون 12 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ایپل

آئی فون 13 (یا کمپنی جو بھی اس کا نام رکھے گی) کی آمد میں چند ہفتوں میں متوقع ہے یعنی ستمبر کے وسط میں اس سیریز کی ڈیوائسز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

اگرچہ ایپل نے کسی تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا تاہم نئے آئی فونز کے حوالے سے افواہوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک نئی رپورٹ میں آئی فون 13 سیریز کی قیمتوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

مختلف افواہوں کے مطابق آئی فون 13 سیریز میں 4 ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے جن میں آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس شامل ہوں گے۔

اس سیریز کے فونز کی قیمتوں کے بارے میں حتمی طور پر ایپل کے اعلان تک کچھ کہنا مشکل ہے، مگر مختلف رپورٹس سے کسی حد تک اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

آئی فون 13 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت زیادہ بڑی تبدیلیاں کیے جانے کا امکان نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ لیکس کے مطابق آئی فون 13 کی قیمت آئی فون 12 کے برابر ہونے کا امکان زیادہ ہے۔

یعنی آئی فون 13 کا بیسک ماڈل 799 ڈالرز (ایک لاکھ 31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوسکتا ہے۔

آئی فون 12 اس سال دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون قرار دیا جارہا ہے اور ایپل نے اس کی بدولت ریکارڈ منافع حاصل کیا ہے۔

اس وجہ سے بھی زیادہ امکان یہی ہے کہ آئی فون 13 سیریز کے ماڈلز کی قیمت گزشتہ سال کے فونز جتنی ہی ہوگی بلکہ کچھ کم بھی ہوسکتی ہے۔

ایسا سام سنگ نے گلیکسی ایس 21 کے ساتھ کیا جس کی قیمت گلیکسی ایس 20 سے 200 ڈالرز کم رکھی گئی تھی اور یہ سیریز کافی مقبول بھی ہوئی۔

لیکس کے مطابق 2021 میں بھی 4 نئے آئی فونز متعارف ہوں گے ایک 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس۔

نئے آئی فونز میں ایپل کا نیا اے 15 پراسیسر موجود ہوگا جس کی کارکردگی اے 14 کے مقابلے میں کم از کم 20 فیصد جبکہ افادیت 30 فیصد زیادہ ہوگی۔

زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس بار 2 آئی فونز میں ایل ٹی پی او اسکرینز دی جائیں گی، اس طرح یہ ماڈلز ایک سے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ پر مطابقت حاصل کرسکیں گے۔

یہ ایپل کے اولین آئی فونز ہوں گے جن میں اسکرین ریفریش ریٹ 60 ہرٹز سے زیادہ ہوگا۔

2020 کے آئی فونز کے مقابلے میں اس سال کی ڈیوائسز یعنی آئی فون منی میں 2406 ایم اے ایچ، آئی فون 13 اور 13 پرو میں 3095 جبکہ آئی فون 13 پرو میکس میں 4352 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔

خیال رہے کہ آئی فون 12 منی میں 2227 ایم اے ایچ، آئی فون 12 اور 12 پرو میں 2815 ایم اے ایچ جبکہ 12 پرو میکس میں 3687 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی۔

یعنی آئی فون 13 پرو میکس کی بیٹری سابقہ ماڈل سے 18 فیصد زیادہ بڑی ہوگی جبکہ آئی فون 13 اور 13 پرو کی لگ بھگ 10 فیصد اور آئی فون 13 منی کی 8 فیصد بڑی بیٹری ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024