• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ترکی کے جنگلات میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 8 تک پہنچ گئیں، یورپی یونین نے امداد بھیج دی

شائع August 3, 2021
ترکی: ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا— فوٹو:اے ایف پی
ترکی: ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا— فوٹو:اے ایف پی

یورپین یونین نے ترکی کے جنگلات میں ایک ہفتے سے جاری آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے امداد اور ٹیمیں بھیج دیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد 8 تک پہنچ چکی ہے جبکہ صدر رجب طیب اردوان پر اس حوالے سے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترکی دہائیوں سے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کا سامنا کر رہا ہے اور اس کے ساتھ بھڑکتی ہیٹ ویو نے جنوب مشرقی یورپ کو لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کو یونانی حکام نے موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں آگ لگنے کے متعدد واقعات، 4 افراد ہلاک 180 زخمی

خیال رہے کہ ترکی کے قدیم جنگلات میں گزشتہ ہفتے بدھ کو آگ لگی تھی، جس نے تباہی مچا دی ہے اور سمندر کے کنارے واقع ہوٹل میں موجود خوفزدہ سیاحوں کو وہاں سے منتقل ہونے پر مجبور کردیا۔

لیکن انہوں نے طیب اردوان کو بھی بے نقاب کردیا ہے، جنہیں دو سال بعد انتخابات کا سامنا ہے، جو ان کی حکمرانی کو تیسرے دور تک توسیع دے سکتے ہیں تاہم ان پر بظاہر سست روی اور غیر معقول انتظامات پر تنقید کی جارہی ہے۔

ترک رہنما کے مقامی افراد پر چائے کے تھیلے پھینکنے اور بری طرح متاثرہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ دورہ کرنے پر بھی شدید مذمت کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024