• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہمارا میڈیا ٹرائل بند کریں، شلپا شیٹی کی اپیل

شائع August 3, 2021
اداکارہ نے لوگوں اور میڈیا سے ٹرائل بند کرنے کی اپیل کی—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ نے لوگوں اور میڈیا سے ٹرائل بند کرنے کی اپیل کی—فائل فوٹو: فیس بک

ماضی میں ’مست گرل‘ کہلانے والی بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں میڈیا میں خود سے اور اہل خانہ سے متعلق شائع اور نشر ہونے والی خبروں کو اپنے خلاف میڈیا ٹرائل قرار دیتے ہوئے اسے بند کرنے کی اپیل کردی۔

شلپا شیٹی کے شوہر کو گزشتہ ماہ 19 جولائی کو پورن فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جو تاحال جیل میں ہیں اور ان کے خلاف معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

شوہر کی گرفتاری اور معاملے کی تفتیش کے دوران میڈیا میں اپنے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبریں شائع ہونے پر اب پہلی بار شلپا شیٹی نے خاموشی توڑتے ہوئے خبروں کو اپنے خلاف میڈیا ٹرائل قرار دیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں لوگوں سے اور میڈیا سے اپیل کی کہ ان کا ٹرائل بند کرکے ان کی پرائیویسی اور خاندانی زندگی کا خیال رکھا جائے۔

شلپا شیٹی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ چند دن سے ان کے خاندان نے بہت مشکلات دیکھیں اور میڈیا میں ان کے حوالے سے غیر حقیقی خبریں شائع کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ان کی گھریلو زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹی کے شوہر سمیت دو افراد فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ممبئی پولیس اور بھارتی عدالتی نظام پر پورا یقین ہے اور وہ معاملے کی مکمل تفتیش ہونے تک اس پر بات نہیں کرنا چاہتیں، اس لیے وہ لوگوں اور میڈیا سے بھی اپیل کرتی ہیں کہ ان کے حوالے سے من گھڑت خبریں شائع نہ کی جائیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ ایک ماں ہونے کے ناتے سب افراد سے گزارش کرتی ہیں کہ ان کے خاندان کا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے، کیوں کہ ان کے بچوں پر منفی اثرات پڑیں گے۔

شلپا شیٹی نے لکھا کہ وہ 29 سال سے شوبز انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں اور انہوں نے کبھی کسی کا بھروسہ نہیں توڑا اور نہ ہی انہوں نے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، اس لیے ان کا بھی حق ہے کہ ان کا احترام ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: عدالت نے شلپا شیٹی کے شوہر کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی

خیال رہے کہ ابھی یہ ثابت نہیں ہوا کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے میں ملوث رہے ہیں یا نہیں لیکن انہیں پورن مواد بنانے کے الزام میں 19 جولائی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

مذکورہ معاملے میں پولیس نے شلپا شیٹی سے بھی تفتیش کی ہے، کیوں کہ خبریں ہیں کہ جس کمپنی کے تحت ان کے شوہر نے فحش فلمیں بنانے کا منصوبہ شروع کیا تھا، اسی کمپنی میں اداکارہ ڈائریکٹر کی خدمات سر انجام دیتی رہی ہیں۔

ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے ماڈلز اور اداکاراؤں کو بلیک میل کرکے پورن فلموں میں کام کرنے پر مجبور کیا اور ان کی موویز شوٹ کرکے (ہاٹ شاٹ) نامی ایپلی کیشن پر اپ لوڈ کیں، جس کی رجسٹریشن بیرون ملک سے کی گئی ہے۔

اداکارہ کے شوہر 3 ہفتوں سے جیل میں ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے شوہر 3 ہفتوں سے جیل میں ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024