• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

آنر اپنا پہلا 5 بیک کیمروں والا متعارف کرانے کیلئے تیار

شائع August 2, 2021
آنر میجک 3 ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ گیز چائنا
آنر میجک 3 ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ گیز چائنا

ہواوے سے علیحدگی کے بعد آنر کی جانب سے پہلا فلیگ شپ فون 12 اگست کو متعارف کرایا جارہا ہے۔

آنر میجک 3 سیریز کے فونز اس کمپنی کے اولین فونز ہیں جن کے بیک پر 5 کیمرے موجود ہوں گے۔

ہواوے کے سی ای او زاؤ منگ نے ایک چینی ٹی وی چینل میں انٹرویو کے دوران آنر میجک 3 کی جھلک بھی دکھائی تھی۔

انہوں نے فون کے اے آئی فنکشن کو دکھائے، انہوں نے نام تو نہیں بتایا مگر یقیناً یہ آنر میجک 3 ہی تھا۔

اس فون کے بیک پر پروٹیکٹیو کیس تھا جس میں ڈیزائن تو مکمل طور پر نظر نہیں آیا مگر ڈیوائس میں 5 کیمرے موجود تھے جن میں سے 2 اوپر اور 3 کیمرے نیچے تھے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں بھی کہا تھا کہ میجک 3 میں ایک سے زیادہ مین کیمرے ہوں گے۔

آنر کے سی ای او نے بتایا کہ فون میں متعدد اے آئی ٹیکنالوجیز کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ ٹیکنالوجیز کمیونیکشنز، بیٹری لائف، امیجنگ، پرائیویسی اور دیگر شعبوں میں صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

مختلف لیکس کے مطابق آنر میجک 3 پرو کا ڈیزائن ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ گیز چائنا
مختلف لیکس کے مطابق آنر میجک 3 پرو کا ڈیزائن ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ گیز چائنا

مختلف لیکس کے مطابق آنر میجک میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 888 پلس پراسیسر موجود ہوگا جبکہ فون کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا جائے گا۔

اس سیریز کے 2 فونز میجک 3 اور میجک 3 پرو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو ڈیزائن کے لحاظ سے لگ بھگ ایک جیسے ہوں گے۔

تاہم فیچرز کے لحاظ سے ایک دوسرے سے کچھ مختلف ہوں گے۔

میجک 3 میں ڈبل ہول فیس ٹو فیس اسکرین ہوگی جبکہ میجک 3 پرو میں ہائپر بولویڈ ڈسپلے دیا جائے گا۔

پرو ماڈل میں 3 ڈی اسٹرکچر لائٹ سلوشن موجود ہوگا جس کا مقصد چہرے سے فون ان لاک کرنے کے فنکشن کو بہتر بنانا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024