• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

افغانستان میں بدترین سیکیورٹی صورتحال کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، اشرف غنی

شائع August 2, 2021
اشرف غنی نے واشنگٹن کو خبردار کیا کہ مکمل انخلا کے ’سنگین نتائج‘ ہوں گے—فائل فوٹو: اے ایف پی
اشرف غنی نے واشنگٹن کو خبردار کیا کہ مکمل انخلا کے ’سنگین نتائج‘ ہوں گے—فائل فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک میں طالبان کے بڑھتے ہوئے کنٹرول کی ذمہ داری امریکا پر عائد کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے ’جلد بازی‘ میں انخلا کے نتیجے میں سیکیورٹی کی بدترین صورتحال ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق افغان پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ’جو موجودہ صورتحال ہے اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ امریکا نے جلد بازی میں افغانستان سے انخلا کا اعلان کیا'۔

مزیدپڑھیں: افغانستان: امریکی افواج نے 20 سال بعد بگرام ایئربیس خالی کردی

اشرف غنی نے واشنگٹن کو خبردار کیا کہ مکمل انخلا کے ’سنگین نتائج‘ ہوں گے۔

دوسری جانب افغان آرمی نے بتایا کہ جنوبی اور مغربی حصے کے تین صوبوں میں سیکیورٹی کی صورتحال ’انتہائی نازک‘ ہے جہاں طالبان اور افغان فورسز کے مابین جھڑپیں تیز ہوچکی ہیں۔

امریکا کی جانب سے 31 اگست تک مکمل انخلا کے اعلان کے بعد افغانستان میں طالبان کا کنٹرول وسیع ہوتا جارہا ہے۔

طالبان نے حالیہ حملے میں متعدد اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا جبکہ اس وقت جنگجوؤں کی پیش قدمی صوبائی دارالحکومتوں کی جانب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا پاکستان، دیگر ہمسایہ ممالک کیلئے ایک امتحان

علاوہ ازیں افغان صدر نے پارلیمنٹ میں اپنا سیکیورٹی منصوبہ پیش کیا ہے لیکن اس منصوبے سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اشرف غنی نے ’6 ماہ پر مشتمل سیکیورٹی پلان پر بات کی اور کہا کہ اس دوران حالات بہت بہتر ہوجائیں گے‘۔

تاہم انہوں نے منصوبے سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا۔

اس حوالے سے عالمی برادری کے اراکین اور سفارتکاوں سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کو تفصیل کے ساتھ اپنا سیکیورٹی منصوبہ پیش کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: امریکا نے افغانستان کے متحارب فریقین کو ’امن معاہدہ‘ پیش کردیا

بعدازاں اشرف غنی کے سیکیورٹی پلان سے متعلق طالبان نے بیان جاری کیا، جس میں افغان صدر کے بیانات کو ’بکواس‘ قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی خراب دماغی حالت اور غلطیوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

طالبان نے کہا کہ قوم نے قومی غداروں کے خلاف مقدمہ چلانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، جنگ کے اعلانات، الزامات لگانا اور غلط معلومات فراہم کرنا اشرف غنی کی زندگی کو طول نہیں دے سکتا، اس کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024