• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شہریار منور نے بھی ہدایت کاری شروع کردی

شائع August 2, 2021
شہریار منور پرنس چارمنگ کے ذریعے ہدایت کاری کی دنیا میں انٹری دے رہے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
شہریار منور پرنس چارمنگ کے ذریعے ہدایت کاری کی دنیا میں انٹری دے رہے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

’ہو من جہاں اور پرے ہٹ لو‘ جیسی فلموں میں اداکاری اور انہیں پروڈیوس کرنے کے بعد اداکار شہریار منور نے ہدایت کاری بھی شروع کردی۔

شہریار منور نے تقریباً ایک دہائی قبل بطور اداکار کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں اور کمائی کے نئے ریکارڈز بنانے والی فلموں میں کام کیا۔

انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ فلموں اور ڈرامے کے شریک پروڈیوسر بھی رہے ہیں لیکن اب انہوں نے ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔

شہریار منور نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی آنے والی پہلی شارٹ فلم ’پرنس چارمنگ‘ کی جھلک شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بطور ہدایت کار مذکورہ فلم ان کی پہلی مووی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سائرہ یوسف اور شہریار منور کے بولڈ فوٹو شوٹ پر مداح ناراض

انہوں نے بتایا کہ ان کی مختصر فلم ’پرنس چارمنگ‘ کو سی پرائم کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائے گا۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے ماہرہ خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انکشاف کیا کہ وہ پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے ان کی پیش کش پر ان کے ساتھ بلا ججھک کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی۔

ساتھ ہی انہوں نے زاہد احمد کا بھی ’پرنس چارمنگ‘ میں کام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

شہریار منور نے اپنی دیگر ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ وہ ان کے تعاون کے بغیر مذکورہ کام سر انجام نہیں دے سکتے تھے۔

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ خود بھی ’پرنس چارمنگ‘ میں اداکاری کرتے دکھائی دیں گے یا نہیں لیکن بطور ہدایت کار ان کی یہ پہلی مختصر فلم ہوگی۔

مزید پڑھیں: شہریار منور کی چھوٹی اسکرین پر واپسی

جہاں ’پرنس چارمنگ‘ کے ذریعے شہریار منور ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں، وہیں ماہرہ خان کی بھی یہ پہلی ڈیجیٹل فلم ہوگی، جسے ٹی وی یا سینما میں ریلیز کرنے کے بجائے یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔

اس سے قبل ماہرہ خان فلموں اور ڈراموں سمیت ویب سیریز میں کام کرچکی ہیں اور اب انہوں نے ڈیجیٹل فلم میں بھی انٹری دے دی۔

ماہرہ خان اگرچہ پہلی مرتبہ شہریار منور کی ہدایات کاری میں کام کر رہی ہیں لیکن وہ ماضی میں ان کے ساتھ ’ہو من جہاں اور پرے ہٹ لو‘ سمیت ’سات دن محبت ان‘ جیسی فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

شہریار منور ’ہو من جہاں اور پرے ہٹ لو‘ کے شریک پروڈیوسر بھی تھے، علاوہ ازیں وہ متعدد ڈراموں کے شریک پروڈیوسر بھی رہے ہیں۔

ان کی طرح حال ہی میں یاسر حسین سمیت دیگر اداکاروں نے بھی ہدایت کاری میں قدم رکھا ہے جب کہ ماہرہ خان نے بھی کچھ عرصہ قبل پروڈکشن میں قدم رکھا تھا اور جلد ہی ان کی پہلی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ بھی ریلیز ہوگی۔

پرنس چارمنگ کو یوٹیوب پر ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو
پرنس چارمنگ کو یوٹیوب پر ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024