• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ویسٹ انڈیز میں بارش، تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی بغیر نتیجہ ختم

شائع August 1, 2021 اپ ڈیٹ August 2, 2021
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا—فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا—فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان جاری 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا اور کوئی بھی ٹیم اپنی اننگز مکمل نہ کرپائی، جس کے بعد امپائرز نے میچ بغیر نتیجے کے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پروویڈینس میں بارش کے باعث میچ روکنے کے بعد امپائرز گراؤنڈ کا معائنہ کرتے رہے اور اس دوران پچ پر مسلسل کور چڑھا رہا تاہم جب وقت طویل ہوا تو میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

میچ کے خاتمے کے اعلان سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے بھی امپائرز سے مختصر گفتگو کی۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور جب بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنا لیے تھے تو بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرے ٹی20 میں حفیظ کی شاندار باؤلنگ، پاکستان 7 رنز سے کامیاب

آندرے فلیچر نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے محمد حفیظ کو میچ کی دوسری گیند پر ہی چھکا رسید کیا۔

ویسٹ انڈیز نے دوسرے اوور کی دوسری گیند پر بغیر کسی کے نقصان کے 15 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔

آندرے فلیچر دو چھکوں کی مدد سے 6 گیندوں پر 14 اور کرس گیل ایک رن بنا کر کھیل رہے تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 3 اگست کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد 12 اگست کو دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز شروع ہوگی۔

قبل ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا اور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

پاکستان نے دوسرے میچ میں 7 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی اور 3 اگست کو شیڈول میچ سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

پاکستان نے تیسرے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف اور ویسٹ انڈیز نے آندرے رسل کو موقع دیا تھا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

ویسٹ انڈیز: کیرن پولارڈ(کپتان)، آندرے فلیچر، کرس گیل، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، جیسن ہولڈر، ڈیوین براوو، ہیڈن واش، عقیل حسین روماریو شیفرڈ

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، شرجیل خان، فخر زمان، محمد حفیظ، صہیب مقصود، شاداب خان، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر، حارث رؤف

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024