• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چینی نژاد کینیڈین پاپ اسٹار کرس وو ریپ الزامات میں گرفتار

شائع August 1, 2021
انہوں نے 2017 میں ہولی وڈ ڈیبیو کیا تھا —فوٹو:انسٹاگرام
انہوں نے 2017 میں ہولی وڈ ڈیبیو کیا تھا —فوٹو:انسٹاگرام

چین کی پولیس نے 30 سالہ چینی نژاد کینیڈین پاپ اسٹار اور کے پاپ گروپس کے سابق رکن کرس وو کو ریپ الزامات کے شبے میں گرفتار کرلیا۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع چاویانگ کی پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ کرس وو پر آن لائن الزامات لگائے گئے تھے کہ 'انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیا' اور اسی سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

گزشتہ ماہ ایک 18 سالہ چینی طالبہ نے عوامی سطح پر ان سمیت 18 برس سے کم عمر دیگر لڑکیوں کو جنسی تعلقات استوار کرنے پر اکسانے کا الزام لگایا تھا۔

مذکورہ طالبہ نے چینی میڈیا نے کو بتایا تھا کرس وو نے انہیں نشہ آور مشروب بنانے کے بعد ورغلا کر ان کے ساتھ جنسی تعلق بنایا اور اس وقت ان کی عمر 17 برس تھی۔

مزید پڑھیں: آر کیلی پر ریپ کے مزید 6 الزامات عائد

گزشتہ ماہ پولیس کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ طالبہ کو کرس وو کی ٹیم کی جانب سے گلوکار کے گھر میوزک ویڈیوز میں کاسٹ کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔

کرس وو نے گزشتہ ماہ ان الزامات کو مسترد کردیا تھا اور بعدازاں ان سے فوری طور پر رابطہ نہیں ہوسکا۔

پاپ اسٹار کے اسٹوڈیو نے اس حوالے سے رابطہ کرنا پر کوئی جواب نہیں دیا، ان کی لا فرم نے بھی فون کالز کا جواب نہیں دیا۔

تاہم اس حوالے سے جب رائٹرز نے بیجنگ میں کینیڈین سفارت خانے کا ای میل کی تو وہاں سے بھی فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کرس وو کی گرفتاری کا جولائی میں طالبہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہاروی وائنسٹن پر مزید 4 خواتین کے ریپ و جنسی استحصال کا مقدمہ

کرس وو نے 2017 میں سائنس فکشن فلم ایکس ایکس ایکس: ریٹرن آف زینڈر کیج سے ہولی وڈ ڈیبیو کیا تھا اور وہ ماضی میں کے پاپ گروپ ای ایکس او کے رکن بھی تھے۔

ریپ الزامات کے بعد درجنوں برانڈز نے کرس وو سے کیے گئے معاہدے ختم کردیے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق کرس وو کا سیلیبریٹی اسٹیٹس اور غیرملکی شہریت اس مقدمے میں ان کی مدد نہیں کرسکتی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024