• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستانی کرائم تھرلر فلم'کارما' کا ٹیزر ریلیز

شائع August 1, 2021
یہ فلم کب ریلیز ہوگی اس  حوالے سے اب تک حتمی کوئی اعلان سامنے نہیں آیا—فوٹو: اسکرین شاٹ
یہ فلم کب ریلیز ہوگی اس حوالے سے اب تک حتمی کوئی اعلان سامنے نہیں آیا—فوٹو: اسکرین شاٹ

سسپنس، تھرل اور اغوا کی کہانی پر مبنی پاکستانی فلم 'کارما' کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

فلم 'کارما' کی کاسٹ میں عدنان صدیقی، اسامہ طاہر، ژالے سرحدی، پارس مسرور، ارجمند راحم، نوین وقار، خالد انعم اور دیگر شامل ہیں۔

کاشان اڈمانی کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی فواد نے لکھی ہے جسے ڈریم اسٹیشن پروڈکشنز کے بینر تلے کاشان اڈمانی اور فواد ہئے کی جانب سے پیش کیا جارہا ہے۔

اس فلم کا عنوان لفظ 'کارما' پر ہے اور اس کی شوٹنگ مکمل طور پر گاڑیوں میں اور ان کے اردگرد ہی کی گئی ہے۔

'کارما' نامی یہ فلم معاشرے کے حساس موضوعات بشمول چائلڈ لیبر، پیڈوفائل، دھوکا دہی، لالچ اور خواتین کو بااختیار کرنے کے گرد گھومتی ہے جبکہ اس میں انتقامی تھرلر کا عنصر بھی شامل کیا گیا ہے۔

فلم کے ٹیزر کے مطابق مختلف دلچسپ موضوعات پر مبنی یہ نیو - نوائر کرائم تھرلر فلم اپنی نوعیت کی پہلی فلم ہے جسے اس سے قبل کبھی پاکستانی سینما میں دیکھا نہیں گیا۔

ٹیزر سے معلوم ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جسے گینگسٹرز اغوا کرلیتے ہیں اور گاڑی میں طویل سفر پر لے جاتے ہیں۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

تاہم بظاہر فلم ایک براہ راست اغوا کے بعد دھوکا دہی اور انتقام کی پیچیدہ کہانی میں تبدیل ہوجاتا ہے.

اس فلم کا پہلا ٹیزر یوٹیوب سمیت مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر ریلیز کیا گیا۔

عدنان صدیقی نے 'کارما' کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'کیا وہ اغوا ہوا تھا یا کارما کی وجہ سے اسے ایک طویل عرصے سے التوا کا شکار سفر کرنا پڑا؟'

انہوں نے مزید لکھا کہ سسپنس، تھرل اور ایکشن سے بھرپور اس فلم کو جلد آپ اپنے قریب تھیٹر میں دیکھ سکیں گے۔

تاہم یہ فلم کب ریلیز ہوگی اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔

اکثر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹیزر میں موجود اداکاروں کی پرفارمنس اور اس کے مواد کو پسند کیا جارہا ہے جبکہ کچھ نے اسے ہولی وڈ اور بولی وڈ کی نقل قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024