• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مداح کی شہزاد رائے کو شادی کی پیشکش

شائع August 1, 2021
خاتون کی شادی کی پیشکش پر شہزاد رائے نے  بھی جواب دیا—فائل فوٹو: فیس بک
خاتون کی شادی کی پیشکش پر شہزاد رائے نے بھی جواب دیا—فائل فوٹو: فیس بک

گلوکار شہزاد رائے، جو ملک میں تعلیم، حفظان صحت اور دیگر سماجی مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش دکھائی دیتے ہیں، بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین ان سے متاثر بھی ہیں اور اب ایک مداح کی جانب سے انہیں شادی کی پیشکش بھی کردی گئی۔

گزشتہ روز شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحت کا خیال رکھنے سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔

شہزاد رائے نے اپنی پوسٹ میں گرین ٹی جبکہ دوسری تصویر میں مٹھائی کے ڈبے کی تصویر شیئر کی تھی۔

مزید پڑھیں: شہزاد رائے کے روڈ سیفٹی پیغام پر لوگوں کے ان کی عمر پر تبصرے

گلوکار نے اپنی ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ گرین ٹی کو مٹھائی پر ترجیح دینی چاہیے کیونکہ زندگی میں جو تھوڑی خوشی مل سکتی تھی وہ بھی نہ ملے۔

شہزاد رائے کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔

تاہم ان کی اسی ٹوئٹ پر ایک خاتون مداح نے شہزاد رائے کو گرین ٹی بنا کر دینے کے لیے شادی کی پیشکش کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ثنا خان نامی صارف نے شہزاد رائے کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے شادی کرلیں، میں روز آپ کو اپنے خون سے گرین ٹی بنا کر دوں گی۔

جس پر شہزاد رائے نے ثنا خان کی ٹوئٹ کا جواب دیا اور لکھا کہ برائے مہربانی ایسی باتیں نہ کریں، لوگ مجھے ویمپائر کہنے لگیں گے۔

شہزاد رائے کے مذکورہ جواب پر خاتون مداح نے لکھا کہ اب جواب دے دیا ہے تو شادی بھی کر لیتے ہیں۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ شہزاد رائے کو شادی کی پیشکش کی گئی ہو اس سے قبل بھی ایک خاتون مداح انہیں شادی کی پیشکش کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکاری کے بعد شہزاد رائے اداکاری کے لیے تیار

گزشتہ برس دسمبر میں روڈ سیفٹی سے متعلق ویڈیو پیغام پر حیا بخاری نامی خاتون نے شہزاد رائے سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا اور کمنٹ کیا تھا کہ کیا کوئی گلوکار کو ان سے شادی کے لیے راضی کر سکتا ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے لکھا تھا کہ وہ وعدہ کرتی ہیں کہ وہ ان کے اسکن کیئر مصنوعات کبھی استعمال نہیں کریں گی۔

حیا بخاری کے کمنٹ پر شہزاد رائے نے کمنٹ کیا تھا کہ وہ شادی کے لیے گلوکار کو رضامند کرنے کی کوشش کریں گے۔

حیا بخاری کی جانب سے شہزاد رائے سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر کئی افراد نے بھی اس موضوع پر کمنٹ کیے اور کمبوہ برادرز نے تو گلوکار کو درخوست کی کہ وہ حیا بخاری صاحبہ کی فرمائش پوری کردیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024