• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
Live Covid 2019

وائرس کی حالیہ لہر میں صورتحال بھارتی قسم کی وجہ سے خراب ہورہی ہے، اسد عمر

شائع August 1, 2021

اسد عمر نے کہا ہے کہ اس سے قبل وائرس کی برطانوی قسم کورونا وائرس کی اولین شکل سے 60، 70 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا تھا لیکن بھارتی قسم، برطانوی قسم سے بھی 60 سے 70 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی ایشیا میں صورتحال قدرے بہتر تھی لیکن حالیہ لہر میں حالات بگڑتے جارہے ہیں جس کی وجہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم ہے جو انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم شہروں کو ہدف بنائیں گے جس کا فیصلہ کل وزیراعظم کے ساتھ اجلاس میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وبا کو قابو کرنے کا سب سے بڑا ہتھیار کسی حکومت کے پاس نہیں بلکہ عام آدمی کے پاس ہے، اگر وہ پر ہجوم مقام پر جانے سے گریز کرے، ایسے مقامات پر ماسک لگائیں اور فاصلہ رکھیں کیوں کہ یہ گھر میں ایک کو لگتا ہے تو سب تک پھیل جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024