• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آرمی چیف سے افغان صحافیوں کی ملاقات: ‘پاکستان، افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے’

شائع July 30, 2021 اپ ڈیٹ July 31, 2021
آرمی چیف نے کہا کہ دشمنوں کو امن عمل متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے—فائل/فوٹو:رائٹرز
آرمی چیف نے کہا کہ دشمنوں کو امن عمل متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے—فائل/فوٹو:رائٹرز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 15 رکنی افغان میڈیا کے ایک وفد نے ملاقات کی جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے اور دشمنوں کو امن عمل متاثر کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 15 رکنی افغان میڈیا وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی’۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی افغان مشیر قومی سلامتی سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

بیان کے مطابق ‘جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میڈیا عوامی، سماجی اور ثقافتی رابطوں میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے، میڈیا اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن دشمنوں کی نشان دہی کرکے انہیں شکست دیں’۔

انہوں نے ‘واضح کیا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے’۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے زور دے کر کہا کہ ‘دشمنوں کو امن عمل متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، دونوں ممالک علاقائی رابطوں کے فروغ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘افغانستان میں پائیدار امن سے خطےمیں ترقی ہوگی، پاک-افغان یوتھ فورم سے باہمی رابطوں کو فروغ ملےگا، پاک-افغان نوجوان خطے کا مستقبل اور امن کی امید ہیں’۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا دورہ کابل، اشرف غنی سے ملاقات، افغان امن عمل کی حمایت کا اعادہ

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر افغان صحافیوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور بات چیت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امن کے لیے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی تعریف کی۔

بیان میں کہا گیا کہ افغان میڈیا کے وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کے موقع پر پاکستان کی جانب سے بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کی میزبانی اور ان کا خیال رکھنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024