• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکارہ عروسہ صدیقی کے وزن میں کمی پر مداح حیران

شائع July 30, 2021
اکثر سوشل میڈیا صارفین وہ جادوئی فارمولا پوچھ رہے ہیں جس نے اداکارہ کو بالکل بدل دیا ہے—فائل فوٹوز: انسٹاگرام
اکثر سوشل میڈیا صارفین وہ جادوئی فارمولا پوچھ رہے ہیں جس نے اداکارہ کو بالکل بدل دیا ہے—فائل فوٹوز: انسٹاگرام

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ عروسہ صدیقی نے اپنے وزن میں حیران کن حد تک کمی کرکے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر عروسہ صدیقی کی تصاویر گردش کررہی ہیں جن میں ان کا وزن پہلے کے مقابلے میں کافی کم نظر آرہا ہے۔

اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی عروسہ صدیقی کو متعدد ڈراموں میں فربہ جسامت کے ساتھ دیکھا گیا تھا اور اب ان میں اس تبدیلی نے سب کو حیران کردیا ہے۔

اداکارہ عروسہ صدیقی کو ان کے زیادہ وزن کے ساتھ ہی شوبز میں آنے کا موقع ملا تھا تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں مزید مواقع کے لیے اپنے وزن میں کمی کی ہے۔

عروسہ صدیقی کو اپنا وزن کم کرنے کے لیے لگ بھگ 3 سال کا عرصہ لگا ہے اور اب اکثر سوشل میڈیا صارفین ان کی کوششوں کو سراہ رہے ہیں اور ساتھ ہی وہ جادوئی فارمولا بھی پوچھ رہے ہیں جس نے اداکارہ کو بالکل بدل دیا ہے۔

این ایمبر نامی انسٹاگرام ہینڈل نے عروسہ صدیقی کی تصور پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'لڑکی دن بدن اسمارٹ ہوئے جارہی ہو کچھ ہمیں بھی بتاؤ، ہم تو اسمارٹنیس سے موٹاپے پر آرہے ہیں'۔

مذکورہ کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے عروسہ صدیقی نے کہا کہ 'اس میں وقت لگتا ہے مجھے 2 سال کا عرصہ لگا، میں اس حوالے سے جلد بتاؤں گی'۔

تاہم دیگر صارفین کی جانب سے وزن میں کمی کا طریقہ نہ بتانے پر کچھ ناراضی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ عروسہ صدیقی نے جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈراما سیریل ’تاکے کی آئے گی بارات‘ میں اداکاری سے مقبولیت حاصل کی تھی۔

اس کے بعد وہ اسی ڈرامے کی سیریز ' ڈولی کی آئے گی بارات'، 'ڈولی کی آگئی بارات' سمیت متعدد ڈراموں میں نظر آئیں تاہم وہ ابھی کچھ عرصے سے چھوٹی اسکرین سے غائب ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024