• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پولیس کا نور مقدم کیس کی تفصیلات منظرِ عام پر نہ لانے کا اعلان

شائع July 30, 2021
نور مقدم—فائل فوٹو: چینج ڈاٹ آرگ
نور مقدم—فائل فوٹو: چینج ڈاٹ آرگ

اسلام آباد: پولیس نور مقدم قتل کیس کی اہم تفصیلات منظر عام پر نہیں لائے گی کیوں کہ مقدمہ اب تک زیر تفتیش ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (آپریشنز) افضال احمد کوثر نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتائی۔

اس سوال کہ کیا پولیس مقدمے کی تفصیلات اس لیے چھپا رہی ہے کہ ملزم بااثر خاندان سے تعلق رکھتا ہے کہ جواب میں ڈی آئی جی نے کہا کہ پولیس ایسا رازداری کی وجہ سے کررہی ہے، اس کے علاوہ تفتیش میں متعدد اہم چیزیں (شواہد اور معلومات) ہیں جنہیں اس مرحلے پر سامنے نہیں لایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ظاہر جعفر نے نور مقدم کے قتل کا اعتراف کرلیا، پولیس کا دعویٰ

امریکی سفارتخانے کے عملے کی مبینہ قاتل اور پولیس افسران سے ملاقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس اس حوالے سے تردید جاری کرچکی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دنِ دیہاڑے ڈکیتیوں میں اضافے اور پولیس کے تاخیر سے پہنچنے پر ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں پولیس کا ردِ عمل کا وقت 5 منٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ فوری ردِ عمل کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔

جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے زیادہ تر مقدمات کا اندراج ہے جس نے حقیقی واردات اور مقدمات میں فرق کم کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: نور مقدم قتل کیس: عدالت نے ظاہر جعفر کے والد، والدہ سمیت 4 ملزمان کو جیل بھیج دیا

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑا کیوں کہ منشیات فروش بعد میں رہا ہوگئے جس کی وجہ کمزور چالان اور ناکافی شواہد بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 3 روز کے دوران منشیات فراہم کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کی ہیں اور 47 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے قبضے سے 8.2 کلو ہیروئن،19.6 کلو حشیش اور 519 گرام آئس برآمد ہوئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Zahoor Hussain Jul 30, 2021 02:23pm
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس نے جو مضبوط موقف مجرم کو کرتے وقت اپنایا تھا امید ہے وہ اور ان کی ٹیم اس پر مضبوطی سے قائم رہے گی تا کہ مجرم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024