• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شوہر کی شناخت عیاں ہونے پر علیزے گبول نے انسٹاگرام پرائیوٹ کردیا

شائع July 30, 2021
رپورٹس کے مطابق ماڈل دبئی میں مقیم ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
رپورٹس کے مطابق ماڈل دبئی میں مقیم ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

خبریں ہیں کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے دوسرے شوہر کی شناخت عیاں ہونے پر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیویٹ کردیا۔

رواں برس فروری میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ علیزے گبول نے دبئی میں خاموشی سے شادی کرلی اور ماڈل نے اس وقت انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی دوسری زندگی کا آغاز ہوگیا۔

علیزے گبول نے 19 فروری کو ایک مرد کی جانب سے انگوٹھی پہنائے جانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی نئی زندگی کی شروعات ہوگئیں اور ساتھ ہی انہوں نے اس پر خدا کے شکر بھی ادا کیا تھا لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ ان کی دوسری شادی ہوئی ہے یا منگنی؟

لیکن خبریں تھیں کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی اور اب ان کے شوہر کی شناخت عیاں ہونے پر اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی؟

علیزے گبول کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالورز ہیں اور انہوں نے ماضی میں کبھی بھی ایپ کو پرائیویٹ نہیں کیا لیکن 29 جولائی سے اداکارہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ ہو چکا ہے۔

اب علیزے گبول کے انسٹاگرام پر ان کی کوئی بھی پوسٹ اور تصویر نظر نہیں آ رہی جب کہ انہیں فالو کرنے پر بھی رکیسٹ پینڈنگ میں جا رہی ہے۔

اداکارہ نے کچھ دن قبل ہی انسٹاگرام کر پرائیوٹ کیا تھا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے کچھ دن قبل ہی انسٹاگرام کر پرائیوٹ کیا تھا—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام کو ایک ایسے وقت میں پرائیوٹ بنایا گیا ہے جب کہ خبریں تھیں کہ ان کے دوسرے شوہر کی شناخت عیاں ہوگئی۔

علیزے گبول کے دوسرے شوہر کے حوالے سے متعدد شوبز ویب سائٹس نے بتایا کہ حال ہی میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے صنعت کار کے بھتیجے سے شادی کی ہے۔

ریویو اٹ پی کے کے مطابق حال ہی میں علیزے گبول کے انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران ایک خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ نے خود سے کم عمر ارب پتی شخص سے شادی کی ہے۔

اداکارہ نے رواں برس فروری میں نئی زندگی کی شروعات سے متعلق پوسٹس کی تھیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے رواں برس فروری میں نئی زندگی کی شروعات سے متعلق پوسٹس کی تھیں—اسکرین شاٹ

اسی حوالے سے زوم پی کے نے بھی بتایا کہ علیزے گبول کے شوہر کی شناخت عیاں ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا۔

اداکارہ کے شوہر کی شناخت کے حوالے سے دیگر شوبز ویب سائٹس نے بھی خبریں دیں اور دعویٰ کیا کہ علیزے گبول نے ارب پتی صنعت کار کے بھتیجے سے شادی کی ہے لیکن رپورٹس میں کوئی مستند ذریعہ نہیں دیا گیا۔

رپورٹس میں کسی بھی ذریعے کا حوالہ دیے بغیر بتایا گیا کہ علیزے گبول کے شوہر پہلے سے ہی شادی شدہ اور ایک بچے کے والد ہیں جب کہ وہ عمر میں بھی اداکارہ سے 10 برس چھوٹے ہیں۔

علیزے گبول کی سابق شوہر اور بیٹی کے ہمراہ 2018 میں کھینچی گئی تصویر: فائل فوٹو: فیس بک
علیزے گبول کی سابق شوہر اور بیٹی کے ہمراہ 2018 میں کھینچی گئی تصویر: فائل فوٹو: فیس بک

خیال رہے کہ علیزے گبول نے پہلی شادی 2016 کے بعد کی تھی اور انہیں پہلے شوہر سے ایک بیٹی مرال بھی ہے۔

اداکارہ و ماڈل 2017 میں اس وقت میڈیا کی خبروں کی زینت بنی تھیں جب برطانوی میڈیا نے خبریں شائع کیں کہ علیزے گبول کے پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے تعلقات ہیں۔

برطانوی میڈیا میں خبریں آئیں تھیں کہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان کشیدہ تعلقات کی ایک وجہ دبئی میں مقیم پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے گبول بھی ہیں، تاہم ایسی خبروں کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

علیزے گبول نے فروری میں نئی زندگی کی شروعات کی پوسٹ کے بعد ازدواجی زندگی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
علیزے گبول نے فروری میں نئی زندگی کی شروعات کی پوسٹ کے بعد ازدواجی زندگی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024