• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

'دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی چار ارب خوراکیں لگائی جاچکی ہیں'

شائع July 30, 2021
امیر اور ترقی یافتہ ممالک میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے— فوٹو: رائٹرز
امیر اور ترقی یافتہ ممالک میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے— فوٹو: رائٹرز

پیرس: دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی مہم شروع ہونے کے 8 ماہ بعد اب تک تقریباً ویکسین کی 4 ارب خواراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے اعدادوشمار کے مطابق ابتدائی طور پر ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار رہا لیکن اس کے بعد اس میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نیویارک کے میئر کا کورونا ویکسین لگوانے والوں کو 100 ڈالر دینے کا اعلان

پہلے مرحلے میں ایک ارب افراد کو ویکسین لگنے میں 30 دن کا وقت لگا لیکن اس کے بعد یہ تعداد 2 ارب تک پہنچنے میں مزید 140 دن صرف ہو گئے۔

اس کے بعد ویکسین لگانے کے عمل میں تیزی دیکھی گئی اور پہلے 26 دن اور پھر 30 دن کے اندر مزید ایک، ایک ارب افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

سب سے زیادہ ویکسین چین، امریکا اور بھارت میں لگائی گئیں، چین میں 1.6 ارب خوراکیں لگائی جا چکی ہے جبکہ امریکا میں 45 کروڑ اور بھارت میں سوا 34 کروڑ خوارکیں لگائی جا چکی ہیں۔

10 لاکھ سے زائد آبادی والے ممالک میں متحدہ عرب امارات سرفہرست ہے جس میں تقریباً 70 فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ یوروگوئے اور بحرین دونوں میں 60 فیصد سے زیادہ آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فائزر کووڈ ویکسین کی افادیت 6 ماہ بعد 12 فیصد تک کم ہوجاتی ہے، تحقیق

اس کے بعد سرفہرست ممالک میں قطر، چلی اور کینیڈا ہیں جن میں ہر سو افراد کو مجموعی طور پر 129 خوارکیں لگائی جا چکی ہیں، اسرائیل میں 128، سنگاپور میں 125، برطانیہ، منگولیا اور ڈنمارک 124 اور بیلجیئم میں 100 افراد کو مجموعی طور پر 121 ڈوز لگائے جا چکے ہیں۔

ان تمام ممالک نے اپنی نصف سے زیادہ آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگا دی ہے۔

ان ممالک کے بعد چین بھی زیادہ دو نہیں جس نے 100 افراد کو مجموعی طور پر 111 خواراکیں لگا دی ہیں جبکہ امرکا نے 104 اور یورپی یونین نے 100 افراد کو 103 خورایں لگائی ہیں، امریکا اور یورپی یونین اپنی تقریباً نصف آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگا چکے ہیں۔

بیشتر غریب ممالک نے اب کوویکس اسکیم اور دولت مند ممالک کی طرف سے ویکسین کے عطیات کی بدولت ویکسین لگانا کا عمل شروع کردیا ہے لیکن ترقی پذیر ممالک میں ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے، زیادہ آمدن والے امیر ممالک میں اوسطاً 100 افراد کو 97 خواراکیں لگائی جا رہی ہیں جبکہ کم آمدن والے ممالک میں 100 باشندوں کو صرف 1.6 خوراکیں لگائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ایک روز کے دوران ریکارڈ 7 لاکھ 78 ہزار ویکسینز لگائی گئیں

دنیا بھر میں اوسطاً ہر 100 افراد کو مجموعی طور پر 52 ویکسین لگائی جا رہی ہیں جبکہ چار ممالک برونڈی، اریٹیریا، ہیٹی اور شمالی کوریا میں اب تک ویکسینیشن کا عمل شروع نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024