• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ہواوے کی نئی اسمارٹ واچ جی ٹی پرو ای سی جی اور بینڈ 6 پرو پیش

شائع July 29, 2021 اپ ڈیٹ July 30, 2021
واچ جی ٹی پرو ای سی جی — فوٹو بشکریہ ہواوے
واچ جی ٹی پرو ای سی جی — فوٹو بشکریہ ہواوے

پی 50 سیریز کے ساتھ ہواوے نے 2 ویئرایبل ڈیوائسز واچ جی ٹی پرو ای سی جی اور بینڈ 6 پرو بھی متعارف کرائے ہیں۔

واچ جی ٹی پرو ای سی جی میں الیکٹرو کارڈیو گرام ریڈنگز جبکہ بینڈ 6 پرو میں جسمانی درجہ حرارت کی جانچ پڑتال جیسی خصوصیات موجود ہیں۔

واچ جی ٹی پرو ای سی جی سائز اور فیچرز کے لحاظ سے واچ جی ٹی پرو سے مماثلت رکھتی ہے جسے گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا۔

اس اسمارٹ واچ میں 1.339 انچ کا امولید ڈسپلے اور ٹائیٹیم فریم دیا گیا ہے۔

اس کو استعمال کرنے والے دل کی دھڑکن کی ٹریکنگ کرسکتے ہیں، بلڈ آکسیجن مانیٹرنگ، نیند اور تناؤ کے پیمانے بھی جان سکتے ہیں۔

اس اسمارٹ واچ میں ہواوے لائٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جبکہ 100 سے زیادہ ورک آؤٹ موڈز اس کا حصہ ہیں۔

اس کی قیمت 3088 یوآن (77 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ 12 اگست دستیاب سے صارفین کو دستیاب ہوگی۔

اس کے مقابلے میں بینڈ 6 پرو میں 1.47 انچ کا امولی ڈسپلے موجود ہے جبکہ واچ جی ٹی 2 پرو ای سی جی کی طرح ہارٹ ریٹ، بلڈ آکسیجن، سلیپ اور اسٹریس ٹریکنگ بھی کی جاسکتی ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

اس کے علاوہ جسمانی درجہ حرارت کی ٹریکنگ کا فیچر بھی اس بینڈ کا حصہ ہے جبکہ 96 ورک آؤٹ موڈز اس ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

کمپنی کے مطابق معتدل استعمال پر اس کی بیٹری لائف 2 ہفتوں تک چل سکتی ہے۔

بینڈ پرو 6 کی قیمت 499 یوآن (11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ 20 اگست سے دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024