• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سری لنکا میں 510 کلوگرام وزنی نیلم پتھر کا ذخیرہ دریافت

شائع July 29, 2021
بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت لگ بھگ 10کروڑ ڈالر ہے
—فوٹو: بی بی سی
بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت لگ بھگ 10کروڑ ڈالر ہے —فوٹو: بی بی سی

سری لنکا میں نیلم پتھر کا سب سے بڑا ذخیرہ حادثاتی طور پر ایک گھر کے صحن میں دریافت کیا گیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے علاقے رتنا پورا میں جواہرات کے ایک تاجر نے بتایا کہ یہ پتھر اس وقت مزدوروں کو ملا جب وہ ان کے گھر کے صحن میں کنواں کھود رہے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پتھر، جو ہلکے نیلے رنگ کا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت لگ بھگ 10 کروڑ ڈالر (16 ارب 16 کروڑ 75 لاکھ پاکستانی روپے) ہوگی۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ میں دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت

اس بیش قیمت پتھر کا وزن 510 کلو گرام ہے یا ڈھائی قیراط ہے اور اسے 'سیرنڈپیٹی سیفائر' یعنی قسمت سے ملنے والا نیلم رکھا گیا ہے۔

جوہری گیمیج جن کے گھر سے یہ نیلم دریافت ہوا تھا انہوں نے کو بتایا کہ 'جو شخص کھدائی کررہا تھا اس نے ہمیں بتایا کہ شاید کوئی نایاب پتھر ملے ہیں بعدازاں ہمیں معلوم ہوا یہ ایک بہت بڑا نیلم ہے'۔

انہوں نے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اپنا مکمل نام اور مقام نہیں بتایا۔

مذکورہ جوہری، جن کی تیسری نسل پتھروں کے کاروبار سے منسلک ہے، انہوں نے یہ قیمتی پتھر ملنے کے فوراً بعد ہی حکام کو آگاہ کر دیا تھا لیکن اس پر سے مٹی صاف کرنے اور اس سے دوسری کثافتیں صاف کرنے میں ایک سال سے زیادہ عرصہ لگا کیونکہ اس کے بعد ہی اس کا تجزیہ کیا جاسکتا تھا۔

جوہری کے مطابق صفائی کے دوران اس پتھروں کے ذخیرے سے کچھ پتھر گرے تو معلوم ہوا کہ یہ انتہائی اعلی معیار کا نیلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'قدرت کا عجوبہ' قرار دیا جانے والا نایاب گلابی ہیرا 4 ارب روپے میں نیلام

رتنا پورا کو سری لنکا کے جواہرات کے دارالحکومت کے طور پر جانا جاتا ہے اور سنہالی زبان میں اس کا مطلب جواہرات کا شہر ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی اس شہر سے بہت سے نادر جواہرات دریافت ہوچکے ہیں۔

سری لنکا نیلم اور دیگر بیش قیمتی پتھر برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے۔

گزشتہ برس سری لنکا نے قیمتی جواہرات، ہیروں اور زیورات کی برآمد سے تقریبا 50 کروڑ ڈالر کمائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025