• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ

شائع July 29, 2021
ابھی تک املاک یا جان کے ضائع کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے—فوٹو: رائٹرز
ابھی تک املاک یا جان کے ضائع کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے—فوٹو: رائٹرز

امریکی ریاست الاسکا میں شدید زلزلے کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 8.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد املاک یا جان کے ضائع سے متعلق کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: شمالی امریکا کے ملک کیوبا میں شدید زلزلہ

سونامی کے انتباہی سائرن کو الاسکا کے کوڈیاک میں والمارٹ اسٹور کے قریب ہی لگایا گیا تھا۔

امریکی نیشنل سونامی سینٹر (این ٹی ڈبلیو سی) نے الاسکا کے جنوبی حصوں کے لیے الرٹ جاری کیا۔

الاسکا کے گورنر مائک ڈنلوی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ریاست کا ہنگامی آپریشن سینٹرل فعال کردیا گیا ہے اور حکام سونامی کے انتباہ والے علاقوں میں کمیونٹیوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے آیا اور اس کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی امریکا کے ملک کیوبا میں شدید زلزلہ

پیسیفک سونامی انتباہی مرکز نے کہا کہ انہوں نے ہوائی اور امریکی بحر الکاہل کے علاقے گوام کے لیے سونامی کے ممکنہ خطرات کے انتباہ کو منسوخ کردیا۔

این ٹی ڈبلیو سی نے کہا کہ وہ امریکی اور کینیڈا کے بحر الکاہل کے ساحلی علاقوں میں سونامی کے خطرے کی سطح کا جائزہ لے رہا ہے۔

این ایچ کے نامی میڈیا کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا جاپان میں سونامی کے ٹکرانے کا امکان ہے یا نہیں۔

جاپان کی محکمہ موسمیات ایجنسی کی ویب سائٹ پر سونامی کے بارے میں کوئی انتباہ نہیں ہے۔

زلزلے کے جھٹکے الاسکا میں پیری ویلی سے تقریباً 91 کلومیٹر مشرق- جنوب مشرق میں بھی محسوس کیے گئے، یہ الاسکا کا سب سے بڑا شہر اینکوریج سے 800 کلومیٹر دور تھا۔

مزید پڑھیں: امریکی ریاست الاسکا میں آنے والے زلزلے کے خوفناک مناظر

موسمیات سے متعلق قومی ادارے نے ٹوئٹ کیا کہ اینکرج کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

یو ایس جی ایس نے مزید بتایا کہ اس زلزلے کے بعد خطے میں 8 آفٹر شاکس آئے جن میں دو کی 6.0 شدت تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024