• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹوکیو اولمپکس: کواڈ اسکَلز مقابلوں میں نیدرلینڈز اور چین کے طلائی تمغے

شائع July 29, 2021
مقابلوں کا انعقاد گرم اور ہوادار موسم میں ہوا — فوٹو: اے ایف پی
مقابلوں کا انعقاد گرم اور ہوادار موسم میں ہوا — فوٹو: اے ایف پی

ٹوکیو میں جاری اولمپکس میں نیدرلینڈز اور چین نے مردوں اور خواتین کے کواڈ اسکَلز ریسز مقابلوں میں کم ترین وقت میں فاصلہ طے کرکے طلائی تمغے اپنے نام کر لیے۔

ٹوکیو کے سی فارسٹ واٹروے میں منعقدہ مقابلوں میں دونوں ممالک کی ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چین کی خواتین کھلاڑیوں نے مقررہ فاصلہ 6 منٹ 5 سیکنڈ 13 مائیکرو سیکنڈز میں طے کیا، مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پولینڈ کی خواتین کھلاڑی 6 سیکنڈز سے پیچھے رہیں جبکہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

مردوں کے مقابلے میں نیدرلینڈز نے طلائی تمغہ جیتا، جو بدھ کو مختلف مقابلوں میں جیتے جانے والے چار میڈلز میں سے ایک تھا۔

ڈچ ٹیم نے مقررہ فاصلہ 5 منٹ 32 سیکنڈ 3 مائیکرو سیکنڈ میں مکمل کیا، برطانیہ کی ٹیم 1.72 سیکنڈز پیچھے رہی اور جاندی کے تمغے کی حقدار قرار پائی جبکہ آسٹریلیا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: اولمپکس کے افتتاحی میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ناکامی

مقابلوں کا انعقاد گرم اور ہوا دار موسم میں ہوا، منتظمین کی جانب سے خراب موسم کی پیش گوئیوں کے باعث مقابلے دو روز تک ملتوی کر دیے گئے تھے۔

ٹوکیو گیمز کے پہلے دونوں روئنگ مقابلے سنسنی خیز رہے اور ویمنز ڈبل اسکلز میں رومانیا کی انکوٹا بوڈنر اور سِمونہ راڈس نے طلائی تمغہ جیتا جبکہ مردوں کے مقابلے میں فرانس کے ہوگو بوشرون اور میتھیو انڈروڈیاس فاتح قرار پائے، دونوں مقابلے اولمپکس کے ریکارڈ وقت کے ساتھ جیتے گئے۔

نیوزی لینڈ کی بروکس ڈنوہوے اور حَنا اوسبورن نے خواتین کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ نیدرلینڈز کی روز ڈے جونگ اور لیزا شینارڈ کانسی کا تمغہ حاصل کر سکیں۔

مردوں کے مقابلے میں نیدرلینڈز کے میلوِن ٹیویلار اور اسٹف بروئنِنک نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ چین کے لیو زییو اور زہنگ لیانگ نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

یہ بھی پڑھیں: برمودا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والا سب سے کم آبادی والا ملک بن گیا

نیدرلینڈز اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ چیمپئن شپ 2019 کے ری میچ میں آسٹریلوی خواتین نے مقررہ فاصلہ 6 منٹ 15 سیکنڈ 37 مائیکرو سیکنڈ میں طے کرکے دوبارہ فتح حاصل کی اور طلائی تمغہ جیتا۔

آئرلینڈ نے مقابلے کے آخری حصے میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا اور کانسی کا تمغہ جیتا، جو اولمپکس کے روئنگ مقابلوں میں اس کا دوسرا میڈل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024