• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

پاکستانی شارٹ فلم 'ملاقات' وینس فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے منتخب

شائع July 28, 2021
یہ مختصر فلم 20 منٹ کے دورانیے پرمشتمل ہے— فوٹو: اسکرین شاٹ
یہ مختصر فلم 20 منٹ کے دورانیے پرمشتمل ہے— فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستانی مختصر فلم 'ملاقات ' 78ویں وینس فلم فیسٹول میں نمائش کے لیے منتخب ہوگئی۔

20 منٹ کے دورانیے پر مشتمل اس فلم کو رواں برس ستمبر میں فلمی دنیا کے معتبر ترین فیسٹیول میں نمائنش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس فلم کی ہدایات لندن میں مقیم پاکستانی نژاد سیماب گل نے دی ہیں، جس میں پریزے فاطمہ اور حمزہ مشتاق نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

سیماب گل نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی کہ 'ملاقات کا ورلڈ پریمیئر 78ویں وینس فلم فیسٹیول میں ہوگا، دنیا کے قدیم فلم فیسٹیول میں سینما کی تاریخ کا حصہ بننے پرخوشی ہے'۔

انہوں نے اپنی مختصر فلم کی کاسٹ اور عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب حمزہ مشتاق نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں یہ خبر دی۔

انہوں نے کہا کہ 'دنیا کے قدیم فلم فیسٹیول میں سینما کی تاریخ کا حصہ بننے پرخوشی ہے، یہ فلم کراچی میں شوٹ کی گئی اور اس مشکل وقت میں اس کی تیاری میں ایک سال لگا'۔

حمزہ مشتاق نے اس پروجیکٹ کا حصہ بننے پر شکریہ ادا کیا اور اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'امید ہے کہ ہم سب اپنے ملک کا نام روشن کریں گے'۔

عابد عزیز مرچنٹ کی جانب سے پروڈیوس کی گئی اس مختصر فلم کو عالمی وبا کے دوران کراچی میں شوٹ کیا گیا ہے۔

آئی ایم ڈی بی پر موجود اس مختصر فلم کی کہانی کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ 'کراچی میں اسکول میں پڑھنے والی زارا نامی لڑکی اپنے ورچوئل بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک ڈانس ویڈیو شیئر کرتی ہے جو بعد میں اسے بلیک میل کرتا ہے'۔

وینس فلم فیسٹیول میں یہ مختصر فلم جین چیمپئن کی دی پاور آف دی ڈاگ، پیڈرو الموڈور کی پیرالل مدرد اور پابلو لورین کی اسپینسر کا مقابلہ کرے گی۔

خیال رہے کہ 78واں فلم فیسٹیول یکم سے 11 ستمبر 2021 کے درمیان منعقد ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024