• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

'کیا ضرورت تھی؟' گھر کے چھاپے کے دوران شلپا شیٹی کا راج کندرا سے سوال

شائع July 28, 2021
پولیس نے راج کندرا، ان کے قریبی معاون سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے—فائل فوٹو: فیس بک
پولیس نے راج کندرا، ان کے قریبی معاون سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے—فائل فوٹو: فیس بک

ممبئی پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جب بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے خلاف پورن فلمیں بنانے کے کیس میں پولیس ان کے گھر چھاپا مارنے گئی تو اداکارہ اپنے شوہر پر برہم ہوئیں اور ان سے سوال کیا کہ اس سب کی کیا ضرورت تھی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ شلپا شیٹی اپنے شوہر راج کندرا پر چیخ رہی تھیں اور پوچھا کہ 'ہمارے پاس سب کچھ ہے، یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی؟'

موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے فحش مواد پروڈیوس کرنے اور اسٹریمنگ کے الزامات میں گرفتاری کے بعد راج کندرا کو 2 روز قبل پہلی مرتبہ گھر کی تلاشی کے لیے لے جایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عدالت نے شلپا شیٹی کے شوہر کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی

جس کے فوراً بعد انہیں 14 روز کے لیے عدالتی تحویل میں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شلپا شیٹی نے یہ بھی کہا تھا کہ 'ان کے خاندان کی ساکھ تباہ ہوگئی، انڈسٹری میں ان کے معاہدوں کو منسوخ کیا جارہا ہے اور انہیں کیس کی وجہ سے کئی پروجیکٹس سے بھی ہاتھ دھونے پڑے'۔

ماضی میں اداکارہ اور ان کے شوہر فحش فلمیں بنانے کے الزامات کو مسترد کرتے رہےہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ماضی میں اداکارہ اور ان کے شوہر فحش فلمیں بنانے کے الزامات کو مسترد کرتے رہےہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے اپنے شوہر سے کیس کے بعد ہونے والے مالی نقصانات سے متعلق گفتگو بھی کی تھی۔

ممبئی پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شلپا شیٹی نے راج کندرا سے مزید کہا تھا کہ ان کے خاندان کی ساکھ تباہ ہوگئی ہے، انہیں بہت سارے پراجیکٹس سے ہاتھ دھونے پڑے اور ان کے گھر والوں کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑا، اس کے علاوہ شلپا شیٹی نے معاشرے میں ایک مقام ہونے کے باوجود اپنے شوہر سے ان کے مبینہ اقدامات کی وجہ بھی پوچھی۔

راج کندرا کو ممبئی پولیس نے رواں ماہ 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار کرکے جیل بھیجا تھا، بعد ازاں انہیں مقامی عدالت میں پیش کرکے ان کا 27 جولائی تک جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹی کے شوہر سمیت دو افراد فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار

جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر راج کندرا نے ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دی تھی، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

اداکارہ اور شوہر کے 2 بچے بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ اور شوہر کے 2 بچے بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پولیس کے مطابق فحش فلمیں بنانے کے کیس میں پولیس مختلف پہلوؤں سے جانچ کر رہی ہے اور دیکھا جا رہا ہے کہ کہیں شلپا شیٹی نے بھی پورن فلموں کے کاروبار سے منافع تو نہیں کمایا یا وہ فلمیں بنانے میں ملوث تو نہیں رہیں۔

اس سے قبل شلپا شیٹی 23 جولائی کو ممبئی پولیس کو دیے گئے بیان میں پورن فلموں میں نہ صرف اپنی مداخلت بلکہ شوہر کے اوپر لگے الزامات کو بھی مسترد کر چکی ہیں۔

اداکارہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر کسی بھی طرح فحش فلمیں بنانے میں ملوث نہیں ہیں جب کہ ان کے شوہر پورن نہیں بلکہ شہوت انگیز فلمیں بناتے ہیں۔

مزید پڑھیں: میرے شوہر فحش نہیں ’قابل اعتراض‘ فلمیں بناتے ہیں، شلپا شیٹی

اگرچہ تاحال پولیس نے شلپا شیٹی کو بھی تفتیش سے کلیئر قرار نہیں دیا اور نہ ہی ان کے شوہر کے خلاف باضابطہ طور پر عدالت میں چالان پیش کیا ہے لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی عدالت میں راج کندرا کے خلاف سماعت شروع ہوگی۔

شلپا شیٹی اور راج کندرا نے 2009 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
شلپا شیٹی اور راج کندرا نے 2009 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

مذکورہ کیس بھارتی پولیس نے راج کندرا، ان کے قریبی معاون سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان کے 4 ملازمین ان کے خلاف گواہی دینے کو تیار ہیں۔

گواہان نے کہا ہے کہ راج کندرا نے انہیں ہاٹ شاٹس سے کلپس ڈیلیٹ کرنے پر مجبور کیا تھا، جو ان کی متنازع ایپ ہے اور پولیس کا ماننا ہے کہ انہوں نے پورنوگرافک مواد کے لیے وہی ایپ استعمال کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024