• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی برائے سندھ مقرر کردیا

شائع July 28, 2021
ارباب غلام رحیم نے رواں ماہ کے شروع میں پی ٹی آئی میں شمولیت کی تھی—فائل/فوٹو: آن لائن
ارباب غلام رحیم نے رواں ماہ کے شروع میں پی ٹی آئی میں شمولیت کی تھی—فائل/فوٹو: آن لائن

وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کو سندھ سے متعلق امور پر معاون خصوصی تعینات کردیا اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا-

ارباب غلام رحیم نے رواں ماہ کے شروع میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی تھر میں ارباب غلام رحیم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ‘وزیراعظم عمران خان سندھ کے امور پر ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی بطور معاون خصوصی تعیناتی پر خوش ہیں’۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی تعیناتی اعزازی بنیاد پر کی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا اگست سے سندھ میں جلسوں کا منصوبہ ہے اور اس سے قبل یہ اہم تعیناتی کی گئی ہے، سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے حال ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 53 ہوگئی ہے، جس میں معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 17 اور وفاقی کابینہ میں غیر منتخب شخصیات کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی ہے۔

کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا میں ایک غیر منتخب وفاقی وزیر، 13 معاونین خصوصی اور وزیراعظم کے تمام چار مشیر بھی غیر منتخب ہیں جبکہ وفاقی وزرا کی تعداد 28 اور وزرائے مملکت کی تعداد 4 ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا اگست سے سندھ میں جلسوں کا منصوبہ ہے اور اس سے قبل یہ اہم تعیناتی کی گئی ہے۔

سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما ارباب غلام رحیم نے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ اتحاد میں شامل جماعتیں خود کو وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت پی ٹی آئی سے خود کو دور محسوس کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: شیرازی اور ارباب کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ ‘پی ٹی آئی کی حمایت سے دستبردار ہونے کا سوچ سکتے ہیں جب حکومت سندھ پولیس کے ذریعے ہمیں ظلم کا نشانہ بنا رہی ہوں اور وزیراعظم ہماری پہنچ میں ہی نہ ہوں’۔

بعد ازاں پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد ارباب غلام رحیم نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں سندھ میں پی ٹی آئی کو منظم کرنے کا ہدف دیا ہے اور آنے والے دنوں میں صوبے سے مزید اچھی خبریں ملیں گی۔

ارباب غلام رحیم نے 2013 میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اپنی جماعت پیپلز مسلم لیگ (پی ایم ایل) کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں ضم کردیا تھا جبکہ اسے قبل وہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے پلیٹ فارم سے 2004 سے 2007 تک سندھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024