• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ڈسپلے میں چھپے کیمرے سے لیس نیا اسمارٹ فون متعارف

شائع July 28, 2021
ایکسون 330 فائیو جی — فوٹو بشکریہ زی ٹی ای
ایکسون 330 فائیو جی — فوٹو بشکریہ زی ٹی ای

چینی کمپنی زی ٹی ای نے 2020 میں دنیا کا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرے سے لیس اسمارٹ فون ایکسون 20 فائیو جی متعارف کرایا تھا جو عام افراد کے لیے دستیاب تھا۔

اب اس کمپنی نے 'نیکسٹ جنریشن انڈر ڈسپلے کیمرے' سے لیس نیا اسمارٹ فون ایکسون 30 فائیو جی پیش کردیا ہے۔

اس کمپنی میں بیزل سے پاک اسکرین کے تجربے کو یقینی بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کو اختیار کیا گیا ہے۔

دیگر کمپنیوں کی جانب سے اس طرح کی ٹیکنالوجی والے فونز کی تیاری پر کام تو ہورہا ہے مگر اب تک زی ٹی ای ہی واحد کمپنی ہے جس نے اب تک 2 فونز میں اس ٹیکنالوجی کو لوگوں تک پہنچایا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں متعارف کرایا گیا ہے تاہم جلد اسے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

ایکسون 30 فائیو جی میں 6.92 انچ کا امولیڈ ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ فون انٹیلی جنٹ ڈسپلے آپٹمائزیشن اور انٹیلی جنٹ پکسل ان ہاسمنٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔

ڈسپلے کے اندر 16 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے جس میں پکسل بننگ ٹیکنالوجی موجود ہے، ڈسپلے میں 7 لیئر پر مشتمل اسٹرکچر کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ کیمرا سنسر کو زیادہ روشنی مل سکے اور تصاویر کا معیار بہتر ہو۔

فوٹو بشکریہ زی ٹی ای
فوٹو بشکریہ زی ٹی ای

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر موجود ہے جبکہ 3 منفرد پراسیسنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کیا گیا ہے۔

فون میں 6 اور 12 جی بی ریم جبکہ 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں اور کمپنی کا کہنا ہے کہ فون کے لیے میموری فیوژن ٹیکنالوجی کو اسٹوریج اور ریم کی کارکردگی بڑھانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

ایکسون 30 میں 4200 ایم اے ایچ بیٹری 55 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ ٹرپل آئس کولنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

دیگر فیچرز میں بلیوٹوتھ 5.1، وائی فائی 6، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم قابل ذکر ہیں۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 682 سنسر پر مشتمل ہے، جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ زی ٹی ای
فوٹو بشکریہ زی ٹی ای

کمپنی نے بتایا کہ کیمرا سیٹ اپ میں ڈوئل وے ویڈیو اسٹیبلائزیشن سپورٹ دی گئی ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اسے سب سے پہلے چین میں متعارف کرایا گیا ہے جہاں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2198 یوآن (لگ بھگ 55 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔

12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والے فون کو خریدنے کے لیے 3098 یوآن (77 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024