• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خواتین کو دوستی کی پیش کش کرنے والے شخص کو مایا علی کا مشورہ

شائع July 28, 2021
اداکارہ نے 27 جولائی کو سالگرہ منائی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے 27 جولائی کو سالگرہ منائی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر خواتین کو دوستی کی پیش کش کرنے والے نامعلوم شخص کو لاجواب مشورہ دیتے ہوئے مداحوں کے دل جیت لیے۔

حال ہی میں مایا علی نے اپنی سالگرہ منائی تو انہوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں، جس پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ نے 27 جولائی کو اپنی سالگرہ کی متعدد تصاویر شیئر کیں، جس پر لوگوں نے طرح طرح کے کمنٹس کیے اور ایسے ہی افراد میں ان کا ایک نامعلوم مداح بھی شامل تھا۔

مایا علی کی پوسٹ پر سنگل لوگ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کمنٹ کیا گیا، جس میں انہوں نے خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے انہیں دوستی کی پیش کش کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار عوامی شخصیت ہوتے ہیں، ملکیت نہیں، مایا علی

سنگل لوگ نامی اکاؤنٹ نے تحریر کیا کہ وہ نوجوان اور خوبصورت لڑکا ہے اور انہیں ہر عمر کی ایسی خواتین دوستوں کی تلاش ہے، جن سے وہ دل کی باتیں کر سکے اور ان کے ساتھ دیرپا تعلقات استوار کر سکے۔

ساتھ ہی مذکورہ اکاؤنٹ نے یہ تحریر بھی کیا کہ وہ ایسی خواتین دوستوں کی تلاش میں ہے، جن سے وہ دل کی باتیں کر سکیں اور ان کی عزت کر سکیں۔

سنگل لوگ نامی اکاؤنٹ نے مزید لکھا کہ اگر کوئی بھی ان میں دلچسپی رکھتا ہے تو انہیں بلا ججھک میسیج کرے۔

مذکورہ کمنٹ کے بعد اداکارہ مایا علی نے نامعلوم اکاؤنٹ کو لاجواب مشورہ دیتے ہوئے مداحوں کے دل جیت لیے۔

اداکارہ نے اردو میں کمنٹ کرنے والے لڑکے کو بیٹا کہتے ہوئے انہیں تجویز دی کہ وہ یہی بات ایک مرتبہ اپنے والدین کو کہ کر دیکھیں۔

اداکارہ کے مشورے پر مداحوں نے ان کی تعریفیں کیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ کے مشورے پر مداحوں نے ان کی تعریفیں کیں—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024