• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایف بی آر نے کاروبار کے انضمام کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

شائع July 28, 2021
عنیق خاور، وزیر خزانہ و ریونیو شوکت ترین کو براہ راست رپورٹ کریں گے — فوٹو ڈان
عنیق خاور، وزیر خزانہ و ریونیو شوکت ترین کو براہ راست رپورٹ کریں گے — فوٹو ڈان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروبار کے انضمام کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی اور عنیق خاور کو اس کا چیئرمین مقرر کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے جاری کردہ اعلامیے میں کہا کہ کمیٹی ٹیکنالوجی کا وسیع اور جدید استعمال کرتے ہوئے نئے ٹیکس کنندگان اور ٹیکس ریونیو میں تیزی سے اضافے کے لیے کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر بوگس ٹیکس ریفنڈ کیس میں رقوم کی وصولی کرے، صدر مملکت

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عنیق خاور، بطور چیئرمین اپیکس کمیٹی وزیر خزانہ و ریونیو شوکت ترین کو براہ راست رپورٹ کریں گے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عنیق خاور، ایف بی آر عملے کے اہم اراکین اور نجی شعبے کے اہم اسٹیک ہولڈرز تعاون سے کام کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024