• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آئی ایم ایف کا پاکستان میں مضبوط معاشی سرگرمیوں کا اعتراف

شائع July 28, 2021
آئی ایم ایف نے عالمی شرح نمو میں کوئی خاص تبدیلی نہ کرتے ہوئے اسے 6 فیصد اور آئندہ سال کے لیے 9.9 فیصد پر ہی رکھا ہے - فائل فوٹو: اے ایف پی
آئی ایم ایف نے عالمی شرح نمو میں کوئی خاص تبدیلی نہ کرتے ہوئے اسے 6 فیصد اور آئندہ سال کے لیے 9.9 فیصد پر ہی رکھا ہے - فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مضبوط معاشی سرگرمیوں کا اعتراف کرلیا اور رواں سال کے لیے عالمی شرح نمو میں کوئی خاص تبدیلی نہ کرتے ہوئے اسے 6 فیصد اور آئندہ سال کے لیے 9.9 فیصد پر ہی رکھا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق منگل کو جاری کی جانے والی عالمی معاشی آؤٹ لک (ڈبلیو ای او) کی اپڈیٹ میں آئی ایم ایف نے وسیع پیمانے پر کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ اور اس کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں پر دباؤ کی وجہ سے بھارت کی موجودہ سال کی شرح نمو میں تین فیصد کمی کی۔

آئی ایم ایف نے نشاندہی کی کہ ’چند ممالک (جیسے مراکش اور پاکستان) میں مضبوط سرگرمیوں کی وجہ سے مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کے لیے منصوبوں پر نظر ثانی کی گئی ہے، جزوی طور پر چند دیگر میں کمی کی گئی ہے تاہم اس نے پاکستان کی متوقع نمو کی شرح کا خاص طور پر ذکر نہیں کیا جو آئی ایم ایف نے رواں سال اپریل میں 2022 کے لیے 4 فیصد اور 2026 کے لیے 5 فیصد کی پیش گوئی کی تھی۔

عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ 2021 کی عالمی پیش گوئی اپریل 2021 کے ڈبلیو ای او سے بدلی نہیں گئی تاہم اس میں بہت نظرثانی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کو کہہ دیا ہے غریب عوام پر ہم بوجھ نہیں ڈالیں گے، وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیر معیشتوں کے امکانات کو 2021 کے لیے نشان زد کیا گیا ہے، اس کے برعکس ترقی یافتہ معیشتوں کے لیے پیش گوئی کی گئی ہے، یہ نظرثانی وبائی بیماریوں اور پالیسی کی حمایت میں ہونے والی تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

2022 کے لیے 0.5 فیصد پوائنٹ اپ گریڈ بڑی معیشتوں، خاص طور پر امریکا کی پیش گوئی اپ گریڈ سے حاصل ہوئی ہے جو 2021 کے دوسرے نصف حصے میں اضافی مالی اعانت کے متوقع قانون اور گروپ میں صحت کی صورتحال میں سب سے زیادہ بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔

سعودی عرب میں تیل کے علاوہ نمو کے منصوبے پر نظرثانی کی گئی ہے تاہم رواں سال کے آغاز میں اوپیک پلس (روس اور دیگر ممالک سمیت پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم) کے کوٹہ کی وجہ سے تیل کی کم پیداوار کی وجہ سے ڈبلیو ای او کے مقابلے میں جی ڈی پی کی مجموعی پیش گوئی کو کم کردیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے اقتصادی مشیر اور ریسرچ ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ نے نشاندہی کی کہ جہاں عالمی معاشی بحالی جاری ہے ترقی یافتہ معیشتوں اور متعدد ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور ترقی پذیر معیشتوں کے درمیان ایک وسیع و عریض خلا سامنے آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’2021 کے لیے 6 فیصد کی ہماری تازہ ترین عالمی پیش گوئی سابقہ آؤٹ لُک سے مختلف نہیں ہے تاہم اس کی تشکیل میں تبدیلی آئی ہے‘۔

آئی ایم ایف نے نشاندہی کی کہ کورونا وائرس نے 22-2000 سے پہلے کے رجحانات کے مقابلے میں ترقی یافتہ معیشتوں میں فی کس آمدنی میں 2.8 فیصد کمی کی ہے جبکہ ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیر معیشتوں (چین کے علاوہ) کے لیے سالانہ فی کس آمدنی میں 6.3 فیصد کا نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت آئی ایم ایف کی شرائط مانے یا اگلے انتخابات کی تیاری کرے؟

یہ نظرثانی وبائی مرض میں پیش رفت پر ایک اہم حد تک اختلافات کی عکاسی کرتی ہیں کیونکہ ڈیلٹا قسم نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

ترقی پذیر معیشتوں میں 40 فیصد کے قریب آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگایا جاچکا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں 11 فیصد اور کم آمدنی والے ترقی پذیر ممالک میں بہت کم لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ ’توقع سے زیادہ ویکسینیشن کی شرح اور معمول پر لوٹنا اپ گریڈ کا باعث بنا ہے جبکہ چند ممالک خاص طور پر بھارت میں ویکسین تک رسائی نہ ہونا نئی لہروں کا باعث بنا ہے‘۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف نے نشاندہی کی کہ سپلائی میں رکاوٹوں کے باوجود عالمی تجارتی حجم 2021 میں 9.7 فیصد تک بڑھے گا جو 2022 میں بڑھ کر 7 فیصد رہ جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024