• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یاسر حسین ڈرامے کی ہدایات دینے کے لیے تیار

شائع July 27, 2021
انسٹاگرام پر شوٹنگ سیٹ سے منشا پاشا کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے ڈرامے کی ہدایات دینے کا اعلان کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
انسٹاگرام پر شوٹنگ سیٹ سے منشا پاشا کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے ڈرامے کی ہدایات دینے کا اعلان کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

میوزک ویڈیو 'ڈوری' کی ہدایات دینے کے بعد یاسر حسین اب ڈرامے کی ہدایات دینے کے لیے تیار ہیں۔

ان کے ڈائریکٹوریل ڈیبیو ڈرامے کا نام 'کوئل' ہے، جس میں اداکار فہد شیخ اور منشا پاشا مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر شوٹنگ سیٹ سے منشا پاشا کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ڈرامے کی ہدایات دینے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی شوبز انڈسٹری 'بہت منافق ہے‘، یاسر حسین

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ' یہ سرخ رنگ کی کیپ کوئی معمولی کیپ نہیں ہے، ڈائریکٹر کی کیپ ہے'۔

یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اچھے لوگ اکثر اوقات اچھے اداکار بھی ہوتے ہیں۔

دوسری جانب منشا پاشا نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے یاسر حسین کی تعریف کی اور لکھا کہ 'اتنا جلدی سیٹ پر بھی، واہ کیا پروفیشنلزم ہے'۔

اس ڈرامے کی کہانی زنجبیل اسلم شاہ نے لکھی ہے اور اس کی شوٹنگ کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین نے دنیا کو نئے انداز میں دیکھنا سکھایا، اقرا عزیز

منشا پاشا اس پوسٹ میں کوئل نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ فہد شاہ کے کردار کا نام موسیٰ ہے، ڈرامے کی کہانی بہنوں کی دشمنی پر مبنی ہے۔

کوئل ڈراما ای میکس ٹی وی کے لیے پروڈیوس کیا جارہا ہے اور فرحان گوہر اس کے پروڈیوسر ہیں۔

یہ ڈراما جلد ڈیجیٹل پلیٹ فارم اردو فلکس اور نجی ٹی وی چینل آج انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024