• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

عثمان مختار کا ساتھی خاتون آرٹسٹ پر ہراسانی کا الزام

شائع July 27, 2021
اپنی پوسٹ اور انسٹاگرام اسٹوریز میں عثمان مختار نے انہیں ہراساں کرنے والی خاتون کا نام یا شناخت ظاہر نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام
اپنی پوسٹ اور انسٹاگرام اسٹوریز میں عثمان مختار نے انہیں ہراساں کرنے والی خاتون کا نام یا شناخت ظاہر نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار و ہدایت کار عثمان مختار نے ایک ساتھی خاتون آرٹسٹ کا نام ظاہر کیے بغیر ان کی جانب سے ایک برس سے زائد عرصے سے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

عثمان مختار نے یہ انکشاف اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ اور اسٹوریز میں کیا، جس کے کیپشن میں انہوں نے اسے اپنی کہانی کے طور پر بیان کیا۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ 'اس خاتون کی جانب سے ڈیڑھ برس سے زائد عرصے سے مجھے ہراساں، بلیک میل کیا جارہا ہے اور ڈرایا دھمکایا جارہا ہے'۔

مزید پڑھیں: عثمان مختار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

عثمان مختار نے بتایا کہ انہوں نے ہراسانی سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت کی تھی، ایف آئی اے نے خاتون سے متعلق پتا لگانے میں ایک سال کا وقت لیا اور پھر انہیں متعدد مرتبہ طلب کرنے میں مزید 6 ماہ کا عرصہ لگا۔

انہوں نے کہا کہ میرے گھر والوں بالخصوص میری والدہ اور دوستوں کو ہراسانی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے اور ان سے متعلق تکلیف دہ تبصرے کیے گئے ہیں۔

اداکار عثمان مختار نے کہا کہ 'میری ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے، اس فرد کی وجہ سے میری بے چینی اب میری صحت کو نقصان پہنچارہی ہے، میں خاموش رہا اور حکام کو اس سے نمٹنے دیا، تاہم اب میں تھک گیا ہوں'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں چاہتا تھا کہ یہ مسئلہ خاموشی سے حل ہوجائے تاکہ ایک خاتون سے متعلق منفی تاثر نہ جائے لیکن اب میں مزید چپ نہیں رہ سکتا کیونکہ میرے کردار کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے'۔

عثمان مختار نے بتایا کہ انہوں نے 2016 میں ایک خاتون آرٹسٹ کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو پر کام کیا تھا اور اس پورے شوٹ کے دوران ان کے ویڈیو سے متعلق تخلیقی بنیادوں پر اختلافات رہے اور ان کی کئی مرتبہ بحث بھی ہوئی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کسی بھی ہدایت کار سے پوچھ لیں کہ بطور ہدایت کار اور ایڈیٹر تخلیقی آزادی نہ ہونا کتنا پریشان کن ہوسکتا ہے۔

عثمان مختار نے کہا کہ مذکورہ خاتون آرٹسٹ کے پروجیکٹ سے وہ علیحدہ ہوگئے تھے اور خاتون نے اس ویڈیو میں ہدایت کار کے طور پر عثمان مختار کو کریڈٹ دینے سے انکار کردیا تھا اور انہیں اس پر بھی مسئلہ نہیں تھا۔

اداکار کے مطابق کچھ سالوں بعد خاتون آرٹسٹ نے سوشل میڈیا پر ان سے متعلق جھوٹے دعوے کرنے کا فیصلہ کیا، کچھ سالوں سے وہ ان کے خلاف پوسٹس کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار عثمان مختار 11 دن میں کورونا سے صحت یاب

انہوں نے مزید لکھا کہ 'وہ خاتون آرٹسٹ مسلسل 3 برس سے مجھے میسجز کررہی ہے، میں نے جواب نہیں دیا کیونکہ مجھے ٹھیک نہیں لگا اور میں وہ پیغامات بھی پوسٹ کروں گا'۔

عثمان مختار کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کی آزادی رائے اظہار کا احترام کرتے ہیں اور کوئی خاتون جو ہراسانی یا بدسلوکی سے متعلق آواز اٹھاتی ہے تو جھوٹے دعووں سے متعلق اپنے تجربے کے باوجود وہ اس کا یقین کریں گے۔

انہوں نے آخر میں خاتون آرٹسٹ کے میسج کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جو انہوں نے عثمان مختار کو بھیجا تھا۔

تاہم اپنی پوسٹ اور انسٹاگرام اسٹوریز میں عثمان مختار نے انہیں ہراساں کرنے والی خاتون کا نام یا شناخت ظاہر نہیں کی۔

تبصرے (2) بند ہیں

M. Saeed Jul 28, 2021 12:17am
This story states about a very poor performance of FIA.
Xe Jul 28, 2021 12:29am
lucky

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024