• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

نوکیا کے ماضی کے ایک اور مقبول فون کی نئی شکل میں واپسی

شائع July 27, 2021
نوکیا 6310 — فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
نوکیا 6310 — فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

نوکیا فونز کا لائسنس حاصل کرنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے اب تک 3310 سمیت کئی پرانے موبائل فونز متعارف کرائے ہیں جن میں جدید فیچرز جیسے فور جی ایل ٹی ای دیئے گئے ہیں۔

اب اس کمپنی نے ماضی کے ایک اور مقبول فون کو جدید شکل میں متعارف کرایا ہے۔

نوکیا کے نئے سخت جان فون ایکس آر 20 کے ساتھ کمپنی نے ماضی کے ایک مقبول فون نوکیا 6310 کو زیادہ بہتر فیچرز کے ساتھ نئی زندگی دی ہے۔

نئی زندگی پانے والے دیگر پرانے ماڈلز کی طرح نوکیا 6310 بھی ایک سستا اور بیسک فون ہے جو کافی حد تک اوریجنل سے ملتا جلتا ہے مگر فیچرز کو آج کے عہد کے مطابق ڈھالا گیا ہے۔

نوکیا 6310 میں 2.8 انچ کا ڈسپلے خم ایجز کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ کی پیڈ بھی اس کا حصہ ہے۔

فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

فون کے اندر 8 ایم بی ریم اور 16 ایم بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 32 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر 0.3 میگا پکسل کیمرا ہے اور ہاں ایف ایم ریڈیو اور فلیش ٹارچ کو بھی نوکیا 6310 میں برقرار رکھا گیا ہے۔

استعمال میں آسان ہونے کے ساتھ ساتھ فون کی ایک خاص بات اس کی 1150 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو ایک چارج پر ہفتوں تک کام کرسکتی ہے۔

کم از کم کمپنی کا تو یہی دعویٰ ہے کہ ایک چارج پر فون ہفتوں تک کام کرسکتا ہے بالکل اوریجنل 6310 کی طرح۔

فون میں تھری ٹون ڈیزائن کو دیا گیا ہے جو اوریجنل فون سے کچھ زیادہ مماثلت نہیں رکھتا۔

ماضی کا نوکیا 6310 — شٹر اسٹاک فوٹو
ماضی کا نوکیا 6310 — شٹر اسٹاک فوٹو

پرانا 6310 فون کا ڈیزائن کافی مختلف تھا اور اس کے بٹن بھی نئے ماڈل سے مختلف تھے، یہاں تک کہ کلر اسکیم بھی مختلف تھی۔

اس فون کی دستیابی کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا تاہم یہ 40 یورو (ساڑھے 7 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024