• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سونیا حسین کا جنوری 2023 تک شادی کرنے کا عندیہ

شائع July 27, 2021
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے سائکالوجی کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے سائکالوجی کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر جنوری 2023 تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے نہ صرف مستقبل میں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق کھل کر باتیں کیں بلکہ یہ بھی بتایا کہ ان کا کرکٹر شعیب اختر کے ساتھ کیا تعلق ہے اور وہ کن ہولی وڈ اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

ایک مداح کے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے انتہائی کم عمری یعنی 17 سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا جب کہ دوسرے سوال پر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سائیکالاجی میں بیچلر کر رکھا ہے۔

سونیا حسین نے ایک مداح کو بتایا کہ وہ جلد ہی عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں گی جب کہ ان کے تقریباً تمام ڈرامے سماجی مسائل پر بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونیا حسین کے پرانے بیان سے شرمین عبید چنائے ناخوش

انہوں نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ شاہ رخ خان اور سلمان خان میں سے کسی کی بھی فلمیں پسند نہیں کرتیں، کیوں کہ وہ کمرشل فلموں کی مدآح نہیں ہیں، البتہ ان کی پسندیدہ بولی وڈ فلم تماشا ہے۔

اداکارہ نے ول اسمتھ، جونی ڈیپ اور ٹام کروز کے ساتھ کرنے کی خواہش ظاہر کی—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے ول اسمتھ، جونی ڈیپ اور ٹام کروز کے ساتھ کرنے کی خواہش ظاہر کی—اسکرین شاٹ

سونیا حسین نے مختلف لوگوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے نہ صرف فہد مصطفیٰ کی تعریف کی بلکہ عاطف اسلم کی بھی تعریفیں کیں اور بتایا کہ وہ نہ صرف اچھے گلوکار ہیں بلکہ وہ اچھے انسان بھی ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ یمنیٰ زیدی، سجل علی اور منشا پاشا کی بھی تعریفیں کیں اور ساتھ ہی منیب بٹ ایمن خان کی بیٹی کی بھی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: سونیا حسین نے متھیرا کے لیے نامناسب زبان استعمال کرنے پر وضاحت دے دی

اداکارہ نے اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کے حوالے سے بتایا کہ یمنیٰ زیدی، سجل علی، اسکارلٹ جانسن، ثانیہ سعید اور روزامنڈ پائک ان کی پسندیدہ ترین اداکارائیں ہیں جب کہ انہوں نے صبا قمر کو مضبوط خاتون قرار دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہتی ہیں اور ان کے والد اور والدہ کے خاندان کا تعلق الگ الگ قبائل سے ہے۔

ایک مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر سونیا حسین نے سندھی میں جملہ لکھا کہ 'میرے پیارے مولا سائیں'۔

اداکارہ نے یمنیٰ زیدی اور سجل علی کو بھی اپنی پسندیدہ اداکارائیں بتایا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے یمنیٰ زیدی اور سجل علی کو بھی اپنی پسندیدہ اداکارائیں بتایا—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ ہولی وڈ سپر اسٹار جونی ڈیپ، ٹام کروز اور ول اسمتھ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

شعیب اختر سے رشتے داری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ وہ صرف بہترین دوست ہیں۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سونیا حسین نے بتایا کہ وہ جنوری 2023 تک شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جب کہ اپنے ہونے والے شوہر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ خدا نہ کرے کہ ان کا ہونے والا ساتھی اداکار ہو.

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمٰن قمر کو عورتوں کی عزت سے متعلق تعلیم کی ضرورت ہے، سونیا حسین

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ کسی گلوکار سے شادی کرنا پسند کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے کہا اچھا آپشن ہے۔

خیال رہے کہ سونیا حسین نے 2014 میں فٹنیس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے تاحال طلاق کی وجوہات بیان نہیں کیں۔

سونیا حسین نے پہلی شادی کیریئر کے آغاز میں کم عمری میں کی تھی لیکن اب اداکارہ نے دو سال بعد دوسری شادی کرنے کا عندیہ دیا ہے لیکن یہ بھی کہا ہے کہ وہ کسی اداکار سے شادی نہیں کریں گی۔

اداکارہ کے مطابق وہ 2023 تک شادی کرلیں گی—اسکرین شاٹ
اداکارہ کے مطابق وہ 2023 تک شادی کرلیں گی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024